۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ پرچم دارِ وحدتِ اسلامی مشیر و معتمدِ مقامِ معظمِ رہبری حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری رہ کا انتقال عالَمِ اسلام کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے صدر حجۃ الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ نے مجمع تقریب بین المذاہب کے سابق سربراہ ایت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اناللہ واناالیہ راجعون 
قال الامام الصادق علیہ السلام:
«اذا مات العالِم ثُلِّمَ فی الاسلام ثلمۃً لا یسدها شی»
پرچم دارِ وحدتِ اسلامی مشیر و معتمدِ مقامِ معظمِ رہبری حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری رہ کا انتقال عالَمِ اسلام کے لئے ایک ایسا نقصان ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔
آپ نے عرصۂ دراز تک عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے ادارے میں سکریٹری جنرل کی حیثیت سے مسلمانوں کے مختلف فرقوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے سلسلے میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ ایک ایسا کارنامہ ہے جسے ایک طویل مدت تک یاد رکھا جائے گا۔ 
ہم اس عظیم سانحہ پر حضرت ولی عصر عج، رہبرِ انقلاب آقای خامنہ ای مدظلہ، مراجعِ تقلید، حوزہ ہای علمیہ، عالمِ اسلام اور مرحوم کے اہلِ خانہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں نیز پروردگارِ عال‫م کی بارگاہ میں آپ کی مغفرت و علوِ درجات کے لئے دعا کرتے ہیں۔

منجانب: مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .