۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مکتب کے ننھے بچوں کا " بزم مسالمہ " کے ذریعہ شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

حوزہ/مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین حوزۃالمہدی حیدرآباد کے طلباء اور طالبات کو نوحہ ، سوز ، سلام اور تقریر سکھانے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین حوزۃالمہدی حیدرآباد کے طلباء اور طالبات کو نوحہ ، سوز ، سلام اور تقریر سکھانے اور سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے بچوں اور بچیوں کا " بزم مسالمہ " یکم محرم تا ۹ویں محرم منعقد کیا جا رہاہے ۔

مکتب سدرۃ المنتہی کے پرنسپل مولانا سید شاداب احمد اور مکتب معرفت ثقلین کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان صاحب نے بچوں کے لئے اس پروگرام کو مرتب کیا ہے ۔

روزانہ مسالمہ کے اختتام پر مکتب کے مدرسین مصائب سید الشہداء علیہ السلام بیان فرماتے ہیں اور بچوں کو درس کربلا سے آگاہ کرتے ہیں ۔ مولانا سید شاداب احمد نے کہا کہ عزادری ہماری روح ہے اس کو پروان چڑھانے کے لئے ہمیں بچوں کو سوز و سلام ، مرثیہ اور نوحہ سکھانا بے حد ضروری ہے ۔ یہ ایک تربیتی پروگرام کے ساتھ ساتھ نذرانہ عقیدت بھی ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .