۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
آیت اللہ نوری ہمدانی

آیت اللہ تسخیری اپنے اخلاقی خصوصیات کے ذریعے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے حریم کا دفاع کرنے اور اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد کی فضا قائم کر کے خالص اسلام کی حقانیت کو دنیا میں متعارف کروانے میں کامیاب ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے علمی آثار کو ہمیشہ باقی رہنے والا سرمایہ قرار دیا ہے۔

مرجع تقلید کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

مفکر اور محقق عالم دین آیت اللہ الحاج شیخ محمد علی تسخیری رحمت اللہ علیہ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔
یہ ممتاز شخصیت اپنے علم، حکمت، تدبر اور بہت سی خاص اخلاقی خصوصیات کے ذریعے اہل بیت اطہار علیہم السلام کے حریم کا دفاع کرنے اور اسلامی مذاہب کے مابین اتحاد کی فضا قائم کر کے خالص اسلام کی حقانیت کو دنیا میں متعارف کروانے میں کامیاب ہوئے۔
ملک کے اندر اور بیرون ملک مختلف میدانوں میں اخلاص اور مجاہدت پر مبنی ان کی گرانقدر خدمات کبھی بھی ذہنوں سے نہیں مٹیں گی یقینا ان کے قلمی اور فکری آثار ہمیشہ باقی رہیں گے۔
اس مجاہد عالم دین کے انتقال پر ہم حضرت بقیہ اللہ الاعظم کی خدمت میں تسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ، حوزات علمیہ، دیگر علمی معاشرے اور پوری دنیا میں مرحوم کے چاہنے والوں، عقیدت مندوں نیز مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔
حسین نوری ہمدانی
قم مقدسہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .