۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ممتاز عالم دین اور مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:

حوزہ/ میں اپنے دیرینہ دوست کے انتقال پرملال پر عزیز حکیمی خاندان اور پسماندگان بالخصوص ان کے بھائي اور مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے خداوند عالم کی رحمت اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین اور مفکر جناب محمد رضا حکیمی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

افسوس کہ ممتاز عالم اور مفکر جناب محمد رضا حکیمی قدس اللہ نفسہ کے انتقال کی خبر موصول ہوئي۔ مرحوم ایک جامع دانشور، زبردست ادیب، جدت پسند مفکر اور انصاف پسند ماہر اسلامیات تھے۔ انھوں نے اپنی زندگي مادی آرائشوں اور زرق برق سے دور رہتے ہوئے قرآن مجید اور سنت کی اعلی تعلیمات کی خدمت میں گزاری اور گرانقدر کتابیں ورثے میں چھوڑیں۔

مشہد مقدس میں معرفت و معنویت کے استادوں کے پرفیض وجود سے استفادے نے اس عزیز ہستی کے دل و جان میں توکل، تعبد اور بے نیازی کا ایک ایسا ذخیرہ پیدا کر دیا تھا جس نے مرحوم کی بابرکت عمر کے آخری حصے تک انھیں پختہ و پرعزم بنا رکھا تھا۔

میں اپنے دیرینہ دوست کے انتقال پرملال پر عزیز حکیمی خاندان اور پسماندگان بالخصوص ان کے بھائي اور مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لیے خداوند عالم کی رحمت اور مغفرت کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

23 اگست 2021

تبصرہ ارسال

You are replying to: .