۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامه حسن زاده آملی

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت ‏پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی نے ایک پیغام جاری کرکے عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر تعزیت ‏پیش کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی اور رہرو مسلک توحید آیۃ اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی المناک خبر موصول ہوئي۔ یہ دانشور اور مختلف علوم ‏و فنون کے ماہر عالم دین، ان قابل فخر اور نادر زمانہ شخصیات میں سے ایک تھے جن کے مثل کم ہی لوگ ہر دور میں ‏آشناؤں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کے علم، معرفت، عقل اور دل کو مستفیض کرتے ہیں۔ ‏
اس عظیم شخصیت کی تحریریں اور دیگر یادگاریں، علم و معرفت کے تشنگان کے لیے ایک پرفیض سرچشمہ تھیں اور رہیں ‏گی، ان شاء اللہ۔ ‏
میں مرحوم کے تمام چاہنے والوں، شاگردوں اور دوستوں بالخصوص آمل کے مومن و انقلابی عوام اور مرحوم کے انقلابی ‏موقف اور اعلی انسانی اوصاف کے شیفتہ مشتاق نوجوانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم ‏کے لیے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای
‎26 ‎ستمبر 2021‏

تبصرہ ارسال

You are replying to: .