۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی انتقال کرگئے

حوزه/آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی 1947 عیسوی میں عراق کے شہر نجف اشرف میں ایک معزز، علمی اور مذہبی گہرانہ میں پیدا ہوئے. آپ کے والد بزرگوار آیت اللہ علی ہاشمی شاہرودی مرحوم آیة الله العظمی خویی(ره) کے خاص شاگردوں میں سے تہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپوڑٹ کے مطابق آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی ایران کے مصلحت نظام کونسل کے سربراه اور گارڈین کونسل کے فقہا بوڑد کے ممبر جو ایک عرصہ سے بیمار تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے 24 دسمبر 2018 بروز پیر رات 11 بجے کے قریب کو اس دار دنیا سے دار آخرت کی طرف رخصت ہو گئے ہیں۔

آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کی جنازه کو تہران اور شہر قم میں تشییع کے بعد حضرت معصومہ(س) کے روضہ کی جوار میں سپرد خاک کیا گیا.

 آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی 1947 عیسوی میں عراق کے شہر نجف اشرف میں ایک معزز علمی اور مذہبی گہرانہ میں پیدا ہوئے. آپ کے والد بزرگوار آیت اللہ علی ہاشمی شاہرودی مرحوم آیة الله العظمی خویی (ره) کے خاص شاگردوں میں سے تہیں۔

تعلیمی سفر:

آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی نے ابتدایی تعلیم شہر نجف اشرف کے علوی سکول میں حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیم کا آغاز کیا اور اپنے خاص صلاحیتوں کی بدولت کم عرصے میں سطحیات مکمل کی.

اس کے بعد فقہ اور اصول کے مبانی اجتہاد کو آیت اللہ العظمی محمد باقر الصدر (اعلی الله مقامه الشریف) سے سیکہا اور آپ کا شمار شہید محمد باقر الصدر کے خاص شاگردوں میں ہوتا تھا. اور ساتھ ساتھ امام‌ خمینی‌(ره‌) اور آیت الله العظمی خویی (ره)جیسے دیگر مراجع کے دروس میں بہی اہتمام کے ساتھ شرکت کرتے تہے۔

Image result for ‫شاهرودی شهید صدر‬‎

اساتید:

آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی نے دوران تعلیم مختلف اساتید سے کسب فیض کیا لیکن دروس خارج میں ان کے سب سے اہم استاد آیت‌ الله‌ العظمی شهید سید محمد باقر الصدر تہیں۔

حضرت‌ امام‌ خمینی‌(ره) اور حضرت‌ آیت‌ الله‌ العظمی خویی‌(ره‌) آیت‌ الله‌ هاشمی شاهرودی کے دیگر اساتید میں سے تہیں۔

علمی اور دینی خدمات:

ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد، عراق میں نامساعد حالات کے پیش نظر آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی آیت اللہ باقر الصدر علیہ الرحمہ کے کہنے پر پہلے کویت تو بعدازاں ایران تشریف لے آئے. آپ ایران میں آیت اللہ باقر الصدر علیہ الرحمہ کے وکیل مطلق کے مقام پر نیز فائز رہے.

آپ امام خمینی علیہ الرحمہ کے حوزہ علمیہ نجف کے ساتھ رابطے کی ذمہ داری نیز نبھاتے رہے. اسی دوران آپ نے حوزہ علمیہ نجف کی انقلابی اور مجاہدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے مجلس اعلای علمائے نجف تشکیل دی اور اس کے پہلے سربراہ قرار پائے. آیت اللہ باقر الحکیم کے باقاعدہ سربراہ بننے کے بعد آپ کا مجلس اعلاء کے بانی ممبر کی حیثیت سے فعال کردار رہا.

آپ امام خمینی(ره) کی تاکید پر سنہ1979 سے ایران میں درس خارج فقہ و اصول کا آغاز کیا اور بیشمار شاگردوں کی تربیت کی۔

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کو فقہی انسکلوپڈیا کے تحقیقی ادارے کا سربراہ بھی منصوب کئے رکھا تھا.

رہبر معظم نے عدلیہ کے عہدیداروں اور ججز سے جون 2008 کے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ

"خوش قسمتی  سے عدلیہ کی سربراہی اس وقت ایک عالم فاضل اور دینی اصول و موضوعات پر مسلط مجتہد حضرت آیت اللہ شاھرودی کے پاس ہے. یہ بہت اچھی فرصت ہے. عدلیہ میں اس طرح کی نمایاں شخصیات کا ہونا بہت اچھی فرصت ہے."

مصنفات:

آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی انتظامی عہدوں پر فائز رہنے کے ساتھ ساتھ تحقیق و تصنیف میں بھی گرانبہا قلمی و شفاہی سرمایہ چھوڑ کرگئے ہیں.

آیت اللہ شاہرودی اصول, فقہ اور معارف اسلامی کے مختلف موضوعات پر تقریبا 21 کتابوں کے مصنف ہیں.

1 ـ بحوث‌ فی علم‌ الاصول‌ (تقریرات‌ درس های اصول‌ شهید صدر در 7 جلد)

2 ـ کتاب‌ الخمس‌ (2 جلد)

3 ـ مقالات‌ فقهیه‌

4 ـ قاعده‌ فراغ‌ و تجاوز

5 ـ حکومت‌ اسلامی‌

6 ـ اسلامی‌ آیڈیالوجی

7 ـ تفسیر موضوعی نهج‌ البلاغه‌

8 ـ تفسیر آیه‌ "مودت‌ ذی القربی"

9 ـ بحوث‌ فی الفقه‌ الزراعی

10 ـ محاضرات‌ فی الثورة‌ الحسینیة‌

11 ـ الصوم‌، تربیة‌ و هدایة‌

12 ـ کتاب‌ الاجارة‌ (2 جلد)

13 ـ کتاب الزکاة (4 جلد)

14- کتاب المضاربة

15- قراءات فقهیه معاصره (2جلد)

16- اصول فقه

17- درسنامه اصول فقه

18- رساله توضیح المسائل

19- مناسک حج فارسی اور عربی

20 – الصوم مسائل و ردود

21- روزہ کے بارے میں سوال اور جواب

22- الصراط (اجوبه الاستفتاءات)

23- کتاب الحج

24- اضواء و آراء (3 جلد)

25- منشور قضاء

26- صحیفه عدالت (8 جلد)

اور ...

 

سیاسی اور حکومتی عہدے:

ممبر اہل بیت(علیهم السلام) عالمی اسمبلی

ممبر عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی

 اسلامی

بانی اور سربراہ ادارہ فقہ اسلامی انسکلوپڈیا

ممبر اور نایب صدر مجلس خبرگان رہبری

ممبر اور سربراہ مجمع تشخیص مصلحت نظام

ممبر جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم

ممبر فقها بوڑڈ گارڈین کونسل

اور ۔۔۔

Image result for ‫آیت اللہ ہاشمی شاہرودی‬‎

آیت اللہ محمود ہاشمی شاہرودی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے. دسمبر 2017 میں آپ اپنے علاج کے سلسلے میں جرمنی تشریف لے گئے تھے. اس کے بعد آپ واپس ایران آگئے اور یہیں علاج جاری رکھا. تقریبا 3 ماہ پہلے آپ مجمع مصلحت تشخیص نظام کے اجلاس میں آخری بار شریک ہوئے تھے جس کے بعد سے ڈاکٹرز نے زیادہ گفتگو کو آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا. ان آخری چند ایام میں آیت اللہ ہاشمی شاہرودی تہران کے خاتم الانبیاء ہسپتال میں داخل اور آخری دو دن سے کومہ کی حالت میں تھے. انقلاب اسلامی کے اس توانا بازو اور تشیع کے اس وارستہ فقیہ و مجتہد اور مکتب محمد و آل محمد (ص) کے اس عظیم علمی چراغ نے 24 دسمبر 2018 بروز پیر رات 11 بجے کے قریب اس دار فانی کو وداع کہا ہے.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .