۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آغا سید مبارک علی شاہ موسوی

حوزہ/ مرحوم ایک عرصہ سے سے علیل تھے اور آج دار فنا سے دار بقا کو لبیک کہا۔آپ کی رحلت علمی ودینی حلقوں میں ایک خلاء ہے جس کا پر ہونا تادیر مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے ضلع شگر کے معروف جید عالم دین حجۃ الاسلام آغا سید مبارک علی شاہ موسوی اس دار فانی سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

مرحوم نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی مدرسہ جامعہ قائمیہ سے حاصل کی۔مزید اعلیٰ دینی تعلیم کی خاطرحوزہ علمیہ نجف اشرف کا رخ کیا۔اور جوار امیر المومنین علیہ السلام میں اس وقت کے مایہ ناز اساتیذ اور مراجع عظام سے کسب فیض کیا۔ نجف اشرف سے واپسی کے بعد قوم و مکتب اہل بیت کی خدمت کے لیے علاقہ میں دینی تبلیغ،لوگوں کے درمیان اصلاح اور اختلافات کے خاتمہ کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔

آپ ایک معروف خطیب اور مصائب میں یگانہ روزگار تھے۔جن کی مجالس میں تسر باشہ کے مرد و زن اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرتے تھے۔ مرحوم محکمہ شرعیہ چھوترون کے سربراہ بھی تھے۔

آپ ایک عرصہ سے سے علیل تھے اور آج دار فنا سے دار بقا کو لبیک کہا۔آپ کی رحلت علمی ودینی حلقوں میں ایک خلاء ہے جس کا پر ہونا تادیر مشکل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .