حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفہان کے مبلغ و بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید نورالدین جعفریان نصف صدی حوزہ علمیہ اصفہان اور ایران بھر میں تبلیغی، تعلیمی اور تربیتی شعبوں میں گرانقدر خدمات انجام دینے کے بعد آج شہادت امام رضا علیہ السلام کے دن اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم حوزہ علمیہ حضرت امیر المومنین (ع) مصلی مسجد کے پرنسپل تھے اور انہوں نے اپنی بابرکت زندگی میں کئی لائبریریوں، مساجد کی تعمیر اور دینی طلباء کی تربیت سمیت دیگر اہم دینی اور سماجی خدمات انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق، ایران بھر میں نصف صدی تبلیغی فرائض سرانجام دینے کے علاوہ "مصباح الفقیہ جیسی عظیم کتاب کے مولف بھی ہیں۔