۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی

حوزہ/ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم آیت اللہ مہدوی حوزہ علمیہ نجف اشرف کے با اخلاق اور برجستہ اساتید میں سے تھے اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی، ان کی وفات حوزہ علمیہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر اور سربراہ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایک بیان میں نجف اشرف کے معروف استاد آیت اللہ مہدوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جناب آیت اللہ العظمی الشیخ محمد اسحاق فیاض مدظله‌العالی

سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

ہمیں عالم فاضل آیت اللہ شیخ محمد جواد مہدوی کی المناک رحلت کی خبر سن کر نہایت ہی دکھ اور افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے با اخلاق اور برجستہ اساتید میں سے تھے اور علمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی، ان کی وفات حوزہ علمیہ کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔

ہم اس المناک مصیبت کے موقع پر، ان کے شاگردوں اور اہل و عیال سمیت تمام عقیدت مندوں اور دوستوں کی خدمت میں تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر عظیم عنایت فرمائے۔

19 رجب المرجب 1442ھ
حافظ سید ریاض حسین نجفی
لاہور پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .