۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت االلہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمہ جامعۃ المنتظر لاہور،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی بہت سی تصانیف علمی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز ہے وہ اتحاد و حدت کے زبردست داعی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عراق کے معروف عالم دین ،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے عظیم استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت االلہ العظمیٰ السید محمد سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کا بڑا نقصان ہے ،مرحوم نجف اشرف کے چار سرکرہ مراجع میں سے ایک تھے اور پورے عالم اسلام میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں ان کی علمی، دینی، فلاحی خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔

حوزہ علمہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ نے مزید کہاکہ حضرت آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کی بہت سی تصانیف علمی حلقوں میں خصوصی توجہ کا مرکز ہے وہ اتحاد و حدت کے زبردست داعی تھے۔

آخر میں انہوں نے پسماندگان ،فرزندگان جن کا شمار فاضل علماءمیں ہوتا ہے حجة السلام سید ازالدین الحکیم اور حجة السلام سید ریاض الدین الحکیم اور دوسرے فرزندان و خاندان اور عقیدت مندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .