۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
آیت الله العظمی حکیم

حوزہ/ حضرت آیت العظمی سعید الحکیم کی ہندوستانی اور پاکستانی مومنین اور طلاب کے لیے جو سماجی ثقافتی اور مالی خدمتیں تھیں وہ قابل فراموش نہیں ہے میں نے خود شخصا آغا کو اربعین کے موقع پر دیکھا کہ آپ  زائرین کربلائے معلی کے لیے بے انتہا دلسوز رہتے اور ہمہ تن مصروف خدمت رہتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نسیم رضا زیدی رئیس مؤسسہ الحکمہ زیر نظر حضرت آیت العظمی سعید الحکیم نجف اشرف ،دہلی ہندوستان نے مرجع جہاں تشیع کی رحلت جانسوز پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی جس کا مکمل متن اس طرح ہے؛

اناا للہ وانا الیہ راجعون 
إذا ‎مات‎ العالم ثلم في الإسلام ثلمة لا يسدها شئ إلى ‎يوم القیامہ
مرجع جہاں تشیع حضرت آیت العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی نجف اشرف عراق ، کی ناگھانی موت نے سارے عالم کو غمناک کردیا ھے، آپ کی خبر وفات سے پوری دنیا یتیم سی ھوگئی ھے، بالخصوص بر صغیر ھندوستان ، پاکستان ،جزیرہ العرب اور دور افتادہ شبہ قارہ افریقہ کے مسلمین، مومنین کرام ، خاص کر قم مقدس و نجف اشرف کے طلاب علوم دینیہ کا سھارا ختم ھوگیا ھم سب یتیم ھوگئے،آپ کی ھندوستانی اور پاکستانی مومنین اور طلاب کے لیے جو سماجی ثقافتی اور مالی خدمتیں تھیں وہ قابل فراموش نہیں ہے میں نے خود شخصا آغا کو اربعین  کے موقع پر دیکھا کہ آپ  زائرین کربلائے معلی کے لیے بے انتہا دلسوز رہتے اورہمہ تن مصروف خدمت رہتے تھے،زمانہ آپ کی علمی دینی سماجی اور اقصادئ بے لوث خدمتیں کبھی فراموش نہیں کریے گا۔
اس عالم دوراں کی وفات حسرت،پر سب سے پہلے ھم امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف کے محضر مبارک میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ھیں اس کے بعد آپ کے فرزند اکبر رئیس دفترایت العظمی ، حضرت آیت اللہ ریاض الحکیم مد ظلہ اور دیگر  لواحقین اور پسماندگان کو تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔

سید نسیم رضا زیدی

رئیس موسسہ الحکمہ زیر نظر حضرت آیت العظمی سعید الحکیم نجف اشرف ،دہلی ہندوستان 
2ستمبر2021
بروز جمعہ مطابق 24محرم الحرام 1443

تبصرہ ارسال

You are replying to: .