۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله بشیر نجفی و آیت الله حکیم

حوزہ / حضرت آیت اللہ بشیر نجفی نے حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم کو (قدّس سرّہ) کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمدسعید حکیم (قدّس سرّہ) کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کیا ہے۔

 انہوں نے اس بیانیے میں لکھا ہے کہ" آیت اللہ العظمی سید محمدسعید حکیم کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ اور اپنے جد امجدحضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، مادر گرامی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور پدر بزرگوار حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی آغوش کی جانب کوچ کرنا امت اسلامی کے اور بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لیے غم و اندوہ کا باعث ہے"۔

آیت اللہ بشیر نجفی نے کہا: آیت اللہ حکیم قدّس سرّہ نے نصف صدی سے زائد عرصہ اپنے جد کے دین کی خدمت اور اپنے دادا امیرا المومنین علیہ السلام کے حوزہ علمیہ نجف میں علماء کی تربیت میں مشغول رہے۔

انہوں نے کہا: میں اس مصیبت پر حضرت ولی اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مرحوم کے خاندان، علمائے کرام اور مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

دعا ہے خداوند سبحان کی وسیع رحمتیں ان کے شامل حال ہوں۔ کیونکہ وہ سننے والا اور دعاؤں کو قبول کرنے والا ہے۔لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .