حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ قم المقدسہ ایران میں مقیم حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید محمد آصف رضوی (اکبر) نے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی اچانک خبر رحلت پر عالم تشیع میں غم کا ماحول قرار دیتے ہوئے تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
انا للہ و انا الیه راجعون
مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ ، و هُوَ نَجمٌ طمِسَ ، و مَوتُ قَبيلَةٍ أيسَرُ مِن مَوتِ عالِمٍ
عالم کی موت ایک ایسی (عظیم) مصیبت ہے جو جبران ناپذیر ہے ایک ایسا خلا ہے جسے پُر نہیں کیا جا سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
فقیه زمانہ، مرجع کبیر، حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طباطبائی کی اچانک خبر رحلت سے عالم تشیع میں غم کا ماحول بن گیا ہے۔
عالم تشیع کے لئے آپ کی خدمات خصوصا ھندوستان، پاکستان، افغانستان اور شبہ قارہ آفریقہ میں ناقابل فراموش ہیں، مومنین ہند وپاک سے آپ کی والہانہ محبت و الفت نے آپ کی جدائی کے فراق میں مزید اضافہ کر دیا ہے، آپ کی علمی خدمات، مختلف تالیفات، ظالم (صدام) کے مقابل آپ کی استقامت اور کئی سال زندان کی سختیاں برداشت کرنے کے باوجود عالم بشریت کو حُریت کا پیغام دینا، اربعین حسینی میں زائرین مظلوم کربلاؑ کی خدمات کے لئے کوشاں رہنا آپ کے وہ عظیم کارنامے ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
لیکن آہ! قوم کے لئے بے لوث خدمات انجام دینے والا اب ہمارے درمیاں نہیں رہا، یقینا عالم تشیع خصوصا اہل خانہ کے لئے بہت سخت مرحلہ ہے۔
میں اس مصیبت پر امام زمانہ (عج)، عالم تشیع، اہل خانہ اور خصوصا آپ کے بزرگ فرزند ارجمند آیۃ اللہ سید ریاض الحکیم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں پروردگار عالم صبر و تحمل عطا فرمائے.
شریک غم
سید محمد آصف رضوی (اکبر)
حوزہ علمیہ قم المقدسہ ایران