۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس شورای عالی استان ها با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سرپرست نے آیت اللہ العظمیٰ حکیم کے انتقال پُر ملال پر حوزات علمیہ اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے نام اپنے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ العظمیٰ حکیم کے انتقال پر حوزات علمیہ اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت آیت اللہ حکیم علم و فقاہت، جہاد و شہادت اور تقوی کے حامل عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے اور جہان تشیع و اسلام اور دینی طلاب اور حوزہ علمیہ کے فضلاء کے لئے صبر اور مقاومت کا بہترین نمونہ تھے۔

ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

قال امیرالمومنین علی بن ابیطالب علیه السلام:

اذا مات العالم ثلم فی الاسلام ثلمه لایسدها شیئ الی یوم القیامه

حضرت سیدالشہداء علیہ السلام کے ایام عزاء اور حضرت امام علی ابن الحسین علیہ السلام کے روز شہادت کے موقع پر حضرت آیت اللہ العظمیٰ حکیم کا اس فانی دنیا سے ملکوت اعلیٰ کی طرف سفر کرنا انتہائی دکھ اور غم کا سبب بنا ہے۔

وہ دشمنان اسلام کے خلاف جہاد میں ہمیشہ پیش قدم رہتے تھے۔آپ نے کبھی کلمۂ حق کو پہنچانے اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عراقی زندانوں میں بعثیوں کے شکنجوں کو برداشت کیا لیکن کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہ ہٹے۔

وہ ایک فقیہ اور مجاہد تھے۔ ان کے بہت زیادہ علمی اور فقہی آثار ہیں جو حوزات علمیہ اور دینی مدارس کے لیے ایک ذخیرۂ علمی کے طور پر سمجھے جاتے ہیں۔

حضرت آیت اللہ حکیم علم و فقاہت، جہاد و شہادت اور تقوی کے حامل عظیم خاندان کے چشم و چراغ تھے اور جہان تشیع و اسلام اور دینی طلاب اور حوزہ علمیہ کے فضلاء کے لئے صبر اور مقاومت کا بہترین نمونہ تھے۔

اس عظیم مرجع کی مذہبی اور تبلیغی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کی علمی اور فقہی اختراعات اور خاص طور پر اربعین کی پیادہ روی کے احیاء اور ملک و قوم کے لیے انجام دی گئی ان کی سماجی و ثقافتی خدمات نے انہیں ایک منفرد شخصیت بنا دیا تھا۔

میں اس عالم ربانی کی رحلت پر  حضرت امام زمان عجل الله تعالی فرجه الشریف، مراجع عظام تقلید، رہبر معظم انقلاب اسلامی، حوزه علمیہ ‌نجف و حوزات علمیہ، حکیم خاندان اور مخصوصا ان کے فرزندوں، شاگردوں اور ان کے ارادتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے اس مرجع عالیقدر کے لیے رحمت اور رضوان و مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتا ہوں۔

ضمنا حوزات علمیہ کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب جو کہ ہفتہ ۴ ستمبر ۲۰۲۱ءکو منعقد ہونا تھی، اب ان شاءاللہ منگل کے دن منعقد ہو گی اور کل بروز  ہفتہ تمام حوزات اور حوزہ علمیہ قم میں تعطیل ہو گی۔

عاش سعیدا و مات سعیدا

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزه علمیه

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .