۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ/لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی نے ایک بیان میں آیۃ اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی نے ایک بیان میں آیۃ اللہ سید محمد سعید حکیم کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی بیان کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:

آیۃ اللہ حکیم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ درس و تدریس،تألیف اور احکام شرعی کے استنباط میں صرف کیا اور مرحوم کا ایک عظیم علمی خاندان سے تعلق تھا اس عظیم خاندان نے درجنوں شہداء پیش کئے۔آیۃ اللہ حکیم نے حق کی مدد کرتے ہوئے،ظلم اور طاغوت کے خلاف جد و جہد کی اور تحریک امت میں امت کے اتحاد و وحدت اور اس کی ترقی کی راہ کو مضبوط بنانے میں حصہ لیا،امت کی خدمت،قوموں اور خاص طور پر مسئلہ فلسطین کی حمایت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

 آیۃ اللہ حکیم سلسلۂ مرجعیت کا ایک بے مثال نمونہ تھے جنہوں نے اپنے آپ کو اسلام کی خدمت اور اس کی تعلیمات اور اقدار کو پھیلانے کے لئے وقف کر دیا۔اسلامی لائبریری ان کی تحقیق،فقہی تألیفات اور معرفت و عقائد کے موضوعات پر مشتمل کتابوں سے بھری ہوئی ہے۔

آیۃ اللہ حکیم کے انتقال سے مرجعیت دینی،حوزہ ہائے علمیہ اور دینی مراکز،ایک عظیم مرجع اور عالم جلیل القدر،محقق اور مایہ ناز فقیہ سے جدا ہو گئے۔مرحوم کا حوزہ ہائے علمیہ اور دینی مراکز کی تأسیس اور بڑی تعداد میں علماء اور طلباء کی تربیت میں اہم کردار رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .