۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
میشل عون رئیس جمهور لبنان

حوزہ/لبنانی صدر میشل عون نےشیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی وفات پر مسلمانوں اور عیسائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنانی صدر میشل عون نےشیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی وفات پر مسلمانوں اور عیسائیوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیۃ اللہ قبلان اتحاد اور یکجہتی کے حامی تھے اور اپنی زندگی کے دوران انہوں نے بقائے باہمی کے اصولوں کو مضبوط کرنے کی دعوت دی اور لبنانیوں کے درمیان عزت حاصل کی۔

میشل عون نے مزید کہا کہ آیۃ اللہ قبلان،امام موسی صدر کا سایہ اور شیخ محمد مہدی شمس الدین کے جانشین تھے اور ان کی راہ پر گامزن رہتے ہوئے مستضعفین جہاں کی حمایت کا پرچم اٹھایا۔آج ہمیں ان کی زندگی سے درس لینا چاہئے۔

لبنانی صدر نےآخر میں،لبنانی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی،پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، مرحوم کے لواحقین بالخصوص شیخ احمد قبلان اور اہل تشیع سمیت تمام لبنانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .