۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ محمد صالح الموعد سخنگوی مجلس علمای فلسطین

حوزہ/شیخ محمد صالح الموعد نے کہا کہ امام موسی صدر ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عرب اور اسلامی دنیا میں اتحاد کے لئے جدوجہد کی اور مستضعفین جہاں کو مزاحمت و مقاومت کے ساتھ جوڑ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطینی علماء اسمبلی کے سرکاری ترجمان شیخ محمد صالح الموعد نے امام موسی صدر کے اغوا کی 43 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام موسی صدر ایک ایسی عظیم شخصیت ہیں جو عرب اور اسلامی دنیا میں اتحاد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے اور مستضعفین جہاں کو مزاحمت و مقاومت کے ساتھ جوڑ دیا اور آج مزاحمت و مقاومت،مجرم صہیونی حکومت کے خلاف ایک متحد ثقافت اور نقطۂ نظر بن چکی ہے۔

امام موسیٰ صدر لبنان کے ایک بڑے سیاسی اور مذہبی مرجع تھے

انہوں نے اس بات نشاندہی کی کہ امام موسی صدر لبنان کے ایک بڑے سیاسی اور مذہبی مرجع تھے اور انہوں نے لبنان میں ایک اہم اور کلیدی کردار ادا کیا،ان کی البقاع کے علاقوں اور خاص طور پر جنوبی لبنان میں محرومیت کا خاتمہ اور مزاحمتی محاذ کا قیام قابل ذکر خدمات ہیں۔

امام موسی صدر کا اغوا ایک عظیم سازش ہے جس نے پوری ملت کو نشانہ بنایا

شیخ الموعد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امام موسی صدر کا اغوا ایک عظیم سازش ہے جس نے پوری ملت کو نشانہ بنایا،مزید کہا کہ امام موسی صدر نے اپنی تحریک کے آغاز سے ہی پورے لبنان میں تمام مظلوموں اور محروموں کی خدمت کے لئے تمام قبائلی عہدیداروں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے تجربات اور اعلیٰ اخلاق سے ان کو مستفید کیا۔

لبنانی مزاحمت و مقاومت کی بنیاد،امام موسی صدر نے رکھی

فلسطینی علماء اسمبلی کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنانی مزاحمت و مقاومت کی پہلی بنیاد امام موسی صدر نے رکھی،مزید کہا کہ آج،مزاحمت و مقاومت کا تحفظ اور فلسطین کے ساتھ محبت کا اظہار امام موسی صدر کے افکار کا نتیجہ ہے،وہ تمام مسلمانوں کے مفادات کے لیے ہمدرد تھے۔

مکتبِ امام موسی صدر نے ہمیں صبر اور مقاومت کا درس دیا ہے

آخر میں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مکتبِ امام موسی صدر نے ہمیں سکھایا کہ کس طرح صبر،مزاحمت اور مقاومت کا مظاہرہ کرنا ہے اور کیسے مذہب اور فرقہ واریت سے دور رہ کر ایک دوسرے سے محبت کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .