۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ احمد القطان رئیس جمعیت "قولنا و العمل" لبنان

حوزہ/ شیخ احمد القطان نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیلی حکومت خدا کی مدد سے جلد ہی تباہ ہو جائے گی اور ہم اسرائیل کے خلاف مقاومت اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے رہں گے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعیت قولنا و العمل لبنان کے سربراہ شیخ احمد القطان نے کہا کہ صہیونی دشمن کبھی بھی لبنان پر حملہ اور حماقت کا ارتکاب نہیں کر سکتا،کیونکہ صہیونیوں کو مزاحمت و مقاومت کی طاقت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت لبنان کے خلاف جنگ میں داخل ہوئی تو اسرائیلی حکومت لبنانی اور فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں نابود ہو جائے گی۔

لبنانی سنی عالم دین نے زور دے کر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ غاصب صہیونی حکومت خدا کی مدد سے جلد تباہ ہو جائے گی اور ہم اسرائیل کے خلاف مقاومت اور مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ القطان نے گزشتہ سال بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دھماکے نے دنیا اور ہر لبنانی کے ضمیر کو ہلا کر رکھ دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .