۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام رنجبر

حوزہ/ مذہبی اسکالر حجۃ الاسلام محمد رضا رنجبر نے نماز کو اول وقت میں ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے،سماجی مشکلات اور مسائل کی اصل وجہ،نماز کو سبک اور ہلکا سمجھنے کو قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اصفہان سے،حجۃ الاسلام محمد رضا رنجبر نے اتوار کی شام اصفہان میں انجمن حسینی انصار المہدی علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین و مذہب کا ہنر یہ ہے کہ خدا کے نور کو حاصل کرنے کے لئے انسانوں میں ایک احساس کو پیدا کرتا ہے۔ مذہب تعلیمات،آداب اور رسومات کا ایک مجموعہ ہے اور ان سب سے افضل اور اہم عمل نماز ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام حسین (ع) نے عاشورا کی رات فرمایا: « انّی کنتُ قد أحبّ الصّلاة له و تلاوةَ  کتابه»"میں نماز اور قرآن کی تلاوت سے محبت کرنے والا ہوں"،مزید کہا کہ نماز ایک انسانی جسم کی طرح ہے،انسان جسم اور روح کا ایک پیکر ہے اور جسمی و روحی جہتوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔

مذہبی اسکالر حجۃ الاسلام محمد رضا رنجبر نے نماز کو اول وقت میں ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ہمارے سماجی مشکلات اور مسائل کی اصل وجہ،نماز کو سبک اور ہلکا سمجھنے کو قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .