حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعیان لبنان کی مجلس اعلی کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان کی رحلت پر اس ملک کے مفتی اہلسنت شیخ عبداللطیف دریان نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: ان کی رحلت سے ہم جلیل القدر عالم دین اور عظیم دینی مرجعیت سے محروم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: آیت اللہ قبلان کی رحلت سے لبنان اور عرب دنیا عظیم دینی مرجعیت سے محروم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: آیت اللہ قبلان کی رحلت سے لبنان اور عرب دنیا ایک مرد بحران، منفرد شخصیت اور وحدت اسلامی لبنان کے داعی سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی زندگی محبت، مکارم الاخلاق، حکمت، اعتدال اور شجاعت کا نمونہ تھی۔ وہ حق بات کہنے کی جرات رکھتے تھے اور وہ لبنان میں وحدت کے منادیوں میں سے تھے۔ ہمیں لبنان میں ان جیسے افراد کی بہت ضرورت ہے۔