۱۴ آبان ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 4, 2024
حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے کہا: رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم لبنان کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیت عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین حجۃ الاسلام و مسلمین محمد حسن اختری نے شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کے اسپیکر آیۃ اللہ عبدالامیر قبلان کی ایصال ثواب کے لئے منعقدہ مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران،انقلاب اسلامی کی فتح کے آغاز سے لبنان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب بھی لبنان کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ سید علی خامنہ ای نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ہم لبنان کے ساتھ سائنس،ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین اختری نے کہا کہ امید ہے کہ لبنان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اور حکومتی عہدیدار ان مشکل حالات میں تمام شعبوں میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

اہل بیت(ع)عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران،چالیس سالوں سے امریکہ اور اسرائیل کی سربراہی میں استکبار جہاں کی طرف سے ظالمانہ دباؤ اور غیر قانونی پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے،کہاکہ ایران لبنان کے خلاف کی جانے والی حالیہ سازشوں کو مکمل طور پر درک کر رہا ہے۔ہمیں امید ہے کہ تمام اسلامی ممالک اس مرحلے سے گزرنے کے لئے مل کر اقدامات کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .