۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
آیت اللہ ریاض حکیم

حوزہ / آیت ‌الله‌ العظمی حکیم کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حکیم کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ نے گفتگو کی ہے۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

حوزہ نیوز ایجنسی سے آیت ‌الله‌ العظمی حکیم کے فرزند حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حکیم کے ساتھ حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ نے گفتگو کی ہے۔ جس کی تفصیل درج ذیل ہے:

حوزہ نیوز: آپ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے عارض ہوں کہ آیت ‌الله‌ العظمی حکیم کے انتقال کا سبب اور ان کے تشییع جنازہ کے شیڈول کے متعلق بیان فرمائیں۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حکیم:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

ان کا انتقال سکتۂ قلب کی وجہ سے ہوا، ہارٹ اٹیک اتنا شدید تھا کہ چند منٹ کے اندر ہی وہ اس دار فانی سے انتقال کر گئے۔ان کے تشییع جنازہ کے سلسلہ میں کل ان کے پیکر مطہر کو حرم حضرت اباعبداللہ الحسین (علیہ السلام) کی زیارت کے لئے کربلا لے جایا جائے گا اور ان شاءاللہ پرسوں صبح نجف اشرف کے ٹائم کے مطابق صبح ۹ بجے نجف میں ان کی تشییع جنازہ ہو گی۔

حوزہ نیوز:

براہ کرم! ان کے علمی مقام اور تالیفات کی طرف اشارہ فرمائیں

حجت الاسلام والمسلمین سید ریاض حکیم:

ان کا علمی مقام کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ ان کی تالیفات میں شبہ کامل درفقہ کا مکمل دورہ کہ جس کی ابھی بعض جلدیں طبع نہیں ہوئیں ہیں، دو دورہ اصول فقہ، ایک مفصل دورہ بنام " المُحکَم فی اصول الفِقه"، ایک اصول کا مختصر دورہ بنام "الکافی فی اصول الفقہ"، مسائل اعتقادی میں تین جلد، حادثۂ کربلا اور فاجعہ عاشورا پر کتب، مختلف اسلامی علوم پر مبنی ۳۰ سے ۴۰ جلد کتب ان کی تالیفات میں شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .