۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےامام بارگاہ ڈنگہ شریف گوندل روڈ میں کشمیر و فلسطین کانفرنس و چہلم شہدائے مچھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا ہدف ملت تشیع میں مایوسیاں پیدا کرنا ہے۔وہ ہمیں ایک دوسرے سے بدگماں کر کے ہماری طاقت کو توڑنا چاہتے ہیں۔کربلائی فکر کے وارثین ولائیوں اور حسینیوں کا خوبصورت گلدستہ ہیں۔ولایت کے ماننے والوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پردہ غیبت میں امام ہمارے منتظر ہیں کہ ہم ان کی نصرت کے لیے حقیقی معنوں میں کب آمادگی ظاہر کرتے ہیں۔ہمیں معاشرے میں شعور پیدا کر کے دشمن کی شناخت کرانا ہو گی تاکہ امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ کے راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عالم بشریت میں امیدوں کے چراغ ہم نے جلانے ہیں۔ضیاالحق نے جو فتنے کے بیج بوئے اس کی باقیات ان بیجوں کی آبیاری میں مصروف ہے۔ضیا الحق کے دور میں تکفیریت نے زور پکڑا اور ہم سے ہمارے شہید قائد کو چھین لیا گیا۔ہمارے اتحاد واخوت کی طاقت سے ان عناصر کو شکست فاش ہو گی جو ارض پاک میں مایوسیوں کا غلبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ظالمین کے خلاف ہمیں مظلوموں کی مضبوط آواز بن کر زندہ رہنا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .