۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
لاہور میں طلاب کے اعزاز میں "مہدوی جوان" تقریب کا انعقاد

حوزہ/ گلگت بلتستان پروفیشنلز کونسل کی جانب سے گلگت بلتستان سے لاہور یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلاب عزیز کے اعزاز میں ایک پروگرام بعنوان "مہدوی جوان" رکھا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلاب اور مہمانان گرامی نے شرکت فرمائی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ گلگت بلتستان پروفیشنلز کونسل کی جانب سے گلگت بلتستان سے لاہور یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے نئے طلاب عزیز کے اعزاز میں ایک پروگرام بعنوان "مہدوی جوان" رکھا گیا، جس میں کثیر تعداد میں طلاب اور مہمانان گرامی نے شرکت فرمائی ۔

اس موقع پر مقررین نے جوانوں کو زمانہ غیبت میں متظریں امام کی ذمہ داریاں بتلائی اور جوانوں کو اس راہ میں مسلسل متحرک و ثابت قدم رہنے کی تائید کی ۔

ڈاکٹر زوہیب مہدی نے جوانوں کو ثقافتی یلغار جیسی آفات سے اپنا تحفظ کرنے اور اپنے اسلامی تشخص کو ہر صورت باقی رکھنے و امام صاحب العصر کے نائب برحق امام سید علی خامنہ ای کی اطاعت کو عصر غیبت میں لازمی ترین امر قرار دیا اور جوانوں کو اپنے اپنے فیلڈ میں رہ کر متحرک رہنے و امام صاحب العصر و زمان کی عالمی حکومت کے لیے زمینہ سازی کرنے کی ترغیب دی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .