حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام کل 26 مارچ سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے ملک بھر میں 69 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔
یہ مراکز چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 5، کراچی 10، لاہور 4، مظفرآباد میں 2،پشاور میں ایک ، گلگت 2، سکردو میں3 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں سے سر گودھا 5، مظفرگڑھ4، بھکر، خیرپور میرس ،اورجھنگ میں تین تین ، راجن پور، رحیم یار خان، شکارپور،فیصل آباد، لیہ، میانوالی، ملتان اورڈیرہ اسماعیل خان میں دو دو ، جبکہ راولپنڈی، حیدرآباد، سکھر ،پاراچناراور بے نظیر آباد میں ایک ایک امتحانی مراکز قائم کیا گیا ہے۔ تمام امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ اللہ پہنچ چکا ہے اور سامان فراہم کردیا گیا ہے ۔