۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے عمل کی پاکیزگی اور ان کی فکر کی سچائی نہ صرف ان کی اپنی شخصیت میں تبدیلی لائی بلکہ ہزاروں لاکھوں دوسرے انسانوں میں تبدیلی کا مؤجب بنی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے یوم شہادت پراپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے کامل یقین کے ساتھ مشن امام حسین علیہ السلام کی خاطر زندگی بھر جد و جہد کی اور راہ خدا اور خط حسینی پر شہادت سے سرفراز ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے عمل کی پاکیزگی اور ان کی فکر کی سچائی نہ صرف ان کی اپنی شخصیت میں تبدیلی لائی بلکہ ہزاروں لاکھوں دوسرے انسانوں میں تبدیلی کا مؤجب بھی بنی ہے۔

مزید کہا کہ وہ ایک مرد مجاہد تھے اور ایک قومی کارکن اور رہنما کے روپ میں بھی انہیں دیکھا گیا۔ وہ جس شعبہ اور جس ذمہ داری پر بھی نظر آتے، کامل اور پرفیکٹ دیکھے جاتے

آخر میں کہا کہ شہید نے مبارزانہ زندگی گزاری ان کے زندگی سے جو درس ملتا ہے وہ یہ ہے کہ ہم ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم و فنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کےلئے تیار کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .