۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ

حوزہ/ شہید منیٰ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کی شہادت سے ہم  ایک مجاہد و مبارز عالم دین سے محروم ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے شہید منی ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین یوم شہادت کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لوگ ان کی مدبرانہ، عالمانہ اور مبارزانہ زندگی کی وجہ سے ان کو چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر وقت اتحاد بین المسلمین کے داعی رہے۔ تمام مسالک و مذاہب کے لوگوں نے ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید اپنے بیان میں کہا کہ شہید منیٰ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین ؒ کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی. ان کی شہادت سے ہم  ایک مجاہد و مبارز عالم دین سے محروم ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .