۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب

حوزہ/ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت صوبائی کیمپ آفس ماڈل ٹاون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینیر نائب صدر ساجد حسین نقوی ،جنرل سیکرٹری مولانا جعفر عباس نقوی، نائب صدورشبیر نقوی،اطہر تقوی، مولانا رائے ظفر علی،صوبائی ترجمان مولانا ظفر عباس، ڈویژنل صدور مولانا غلام قاسم جعفری، قاسم علی قاسمی، عمران حیدرنقوی عرف گڈو شاہ اوردیگر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں حال ہی میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی، بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ احتجاجی جلوس کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کا اعلان علامہ سبطین سبزواری پریس کانفرنس میں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .