فورتھ شیڈول
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
گلگت بلتستان: حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے محب وطن شہریوں پر ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول میں شامل کرنا شرمناک اقدام
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے اپنے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے محب وطن باسیوں پر ایف آئی آرز کا اندراج اور انہیں فورتھ شیڈول میں ڈالنا شرمناک عمل ہے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان نے علامہ سبطین سبزواری کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
حوزہ/ صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ بد نام زمانہ فورتھ شیڈول تکفیری دہشتگردوں کی بجائے شریف شہریوں کے خلاف استعمال کا استعمال قابل مذمت ہے، پنجاب اور بلوچستان کے صوبائی وزرا گالیاں بکنے والوں کو پروٹوکول دیتے ہیں۔
-
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا اجلاس، فورتھ شیڈول، مجالس عزا کے انعقاد پر مقدمات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
حوزہ/ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے، ہم عزاداری خون دے کر بھی جاری رکھیں گے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ عزاداری کے خلاف جو ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں مضحکہ خیز اور قابل مذمت ہیں، عزاداری کو محدود کرنے کے زعم سے باہر نکلے، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ہم نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔