شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب
-
شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کا اجلاس، فورتھ شیڈول، مجالس عزا کے انعقاد پر مقدمات کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
حوزہ/ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے فورتھ شیڈول میں بے گناہ معصوم شہریوں کو شامل کرنے ،محرم الحرام اور صفر المظفر کے دوران مجالس عزاکے انعقاد،اربعین واک مشی ،بلوچستان مچھ کے گیارہ مظلوم شہیدکان کنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے نکالے جانے والے جلوسوں کی بنیاد پر مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
-
نبوت اور رسالت کے بعد، امامت منصب الٰہی ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے اتحاد ملت اسلامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقررین مسلمان فرقوں کے درمیان فروعی اختلافات کو ہوا نہ دیں، ہمیں ملکی سلامتی عزیز ہے، اختلافات کو علمی سطح تک رہنے دیا جائے، مسلمان فرقوں کے درمیان عقیدے اور فقہی مسائل پر اختلافات کی آڑ میں کو فرقہ واریت کو ہوا دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے۔
-
پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی موجود ہے، شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں، علامہ سبطین سبزپواری
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر نے کہا کہ امریکی استعماری ایجنڈے پر عمل کرنیوالے کچھ شرپسند عناصر اپنی روزی روٹی کی خاطر مسلمان فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں مگر اب عوام ان لوگوں کی چالبازی، مکر و فریب اور دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
-
مدارس دینی بلاشبہ اسلام کی تقویت کا باعث ہیں، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ علامہ سبطین حیدر سبزواری نے علامہ محمد افضل حیدری کی بطورمہتم اعلیٰ جامعة المنتظر اور مولانا مرید حسین نقوی کی ناظم اعلیٰ کے طور پر تعیناتی کوسراہتے ہوئے انہیں مبارکبا د دی ہے۔ اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی سرپرستی سے دونوں علما ءحوزہ علمیہ کو مزید ترقی دلوائیں گے۔