۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله محسن مجتهد شبستری

حوزہ/ آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری ایک گھنٹہ قبل سکتہ قلبی کے باعث دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حاج شیخ محسن مجتہد شبستری ایک گھنٹہ قبل تہران کے امام حسین (ع) اسپتال میں سکتہ قلبی کے باعث دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔

مشرقی آذربائیجان سے مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے رکن، تہران میں آیت اللہ ایروانی مدرسے کے سربراہ، علماء کی مرکزی سوسائٹی کونسل کے رکن، مشرقی آذربائیجان میں رہبر معظم انقلاب کے سابق نمائندے اور تبریز میں جمعہ کی امامت، جیسے عہدے مرحوم آیت اللہ مجتہد شبستری کی کامیاب زندگی کے منہ بولتی تصاویر ہیں۔

حوزہ خبررساں ایجنسی آیت اللہ مجتہد شبستری کی رحلت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عج)، رہبر معظم انقلاب ،مدارس، مراجع عظام، علمائے کرام اور آذربائیجان کے معززین، ان کے طلباء اور اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .