۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
استاد علی اکبر رشاد

حوزہ/ آیت اللہ جلالی خمینی کے انتقال کے موقع پر، حوزہ علمیہ صوبہ تہران کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ استاد رشاد نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ حیدر علی جلالی خمینی کے انتقال کے موقع پر، حوزہ علمیہ صوبہ تہران کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ استاد علی اکبر رشاد نے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

خدمت گار عالم دین، امام راحل (رح) کے پیروکار، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای(دام ظلّہ) کے دیرینہ دوست اور حوزہ علمیہ مشرقی تہران کے بانی اور سربراہ ، آیت اللہ الحاج شیخ حیدر علی جلالی خمینی کی المناک رحلت انتہائی دکھ اور افسوس کا باعث بنی۔

اس متقی عالم دین کا، تہران کے مشرقی علاقوں کے ممتاز اور عوامی علماء میں سے شمارہوتا تھا ، نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام کی خدمت ، مکتب اہل بیت (ع)کی ترویج، اسلامی انقلاب کی حمایت اور نوجوان علمائے کرام کی تعلیم و تربیت میں صرف کردیا۔ بے شک ان عظیم اور گراں قدر خدمات « یَوْمَ لا یَنْفَعُ مالٌ وَ لا بَنُوْنَ » میں گراں قدر ذخیرہ کی مانند مرحوم و مغفور کے حساب میں لکھا جائے گا،طوبی له و حسن مآب.
میں، اس عظیم فقدان پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف،حوزہ علمیہ تہران کے اراکین ، مرحوم و مغفور کے لواحقین، خاص طور پر ان کے معزز بیٹے جناب حجت الاسلام محمد رضا جلالی اور حجت الاسلام مہدی جلالی نیز اس عالم دین کے شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہوئے، بارگاہ ایزدی میں مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور اولیاء اللہ کے ساتھ محشور ہونے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

غفر الله له و لنا و اسکنه فی فسیح جنته.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .