حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ جلالی خمینی کی وفات پر "جامعہ روحانیت مبارز"نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
انالله و انا الیهِ راجعون
عالم مجاہد ، حضرت آیت اللہ حیدر علی جلالی خمینی(رح) کی وفات، انتہائی غم و اندوہ کا باعث بنی۔
یہ عظیم خدمت کے جذبے سے سرشار عالم دین، امام خمینی(رح) کے مددگار ، تحریک انقلاب کے مجاہدین اور جامعہ روحانیت مبارز کے ابتدائی سرگرم ممبروں میں سے ایک تھے۔مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی کو طلباء کی تربیت ، مکتب اہل بیت (ع) کی ترویج اور خاص طور پر تہران کے مشرقی علاقوں میں عوامی مشکلات کو حل کرانے میں گزارا۔
جامعہ روحانیت مبارز، اس عظیم مصیبت پر علماء کرام ، حوزہ ہائے علمیہ ، نمازیوں ، مشرقی تہران کے معزز لوگوں اور مرحوم و مغفور کے اہل خانہ اور خصوصاً ان کے فرزندوں حجت الاسلام محمد رضا جلالی خمینی اور حجت الاسلام مہدی جلالی خمینی سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتی ہے۔