۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سرلشکر موسوی

حوزہ/ استاد شیخ حسین انصاریان کو ایک پیغام میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر انچیف نے علی انصاریان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، تہران/ اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کےکمانڈر انچیف سید عبدالرحیم موسوی نے استاد شیخ حسین انصاریان کو ایک پیغام ارسال کرتےہوئے ان کے بھتیجے مشہور ایرانی فٹبالر علی انصاریان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و اناالیه راجعون

استاد ارجمند جناب آقائے الحاج شیخ حسین انصاریان بہت ہی افسوس کے ساتھ، کھیلوں، فن اور ہنر کے میدان  میں اخلاق سے سرشار با کردار جوان علی انصاریان کی المناک رحلت پر جناب عالی سمیت لواحقین ، دوستوں اور خاص طور پر مرحوم کی والدہ محترمہ کی خدمت عالیہ میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالٰی سے مرحوم و مغفور  کے لئے مغفرت، رحمت اور تمام سوگواروں کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر انچیف سید عبدالرحیم موسوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .