حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران و عراق کی مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی میراث کے موضوع پر منتخب چھپے ہوئے پوسٹروں کی ایک نمائش "ملک قومی میوزیم کی پیکچرگیلری میں لگائی گئی ہے۔ اس نمائش کا اہتمام مشترکہ طور پر خود ملک میوزیم اور"مجمع ذخائر اسلامی اور موسسہ تاریخ علم و تہذیب و تمدن (قم ۔ ایران)" کی کاوشوں سے عشرۂ فجر کے دوران شائقین کے لئے کیا گيا ہے
ظہور اسلام سے قبل اور بعد کے ادوار کے دونوں ملکوں کے سکّے اور سیاسی، اجتماعی اور اقتصادی تبادلوں کے تاریخی نقشے نیز ایران و عراق کے مشترکہ خطاطی نسخے جو گنجینۂ ملک اور اسی طرح ایوان مدائن اور مقدس روضوں جیسی تاریخی اور مذہبی عمارتوں کے پوسٹر اس نمائش میں لگائے گئے ہیں۔ ان سب سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان سیکڑوں برس سے آج تک مشترکہ تہذیب و تمدن پر مبنی رشتے قائم رہے ہیں ۔
نہج البلاغہ کا ایک قلمی نسخہ سن 493 ہجری میں حسین بن محمد حسینی شیرازی کے ذریعے لکھا گیا تھا۔ اسی طرح "نجاۃ العباد فی یوم المعاد " کا ایک نسخہ شیخ مرتضی انصاری کے دستخط اور مہر کے ساتھ ہے۔ اس کے علاوہ " لاغانی" کا ایک قلمی نسخہ ہے جسے ابوالفرج اصفہانی نے لکھا ہے ، یہ قدیم عربی ادب کا اہم ترین انسائکلوپیڈیا مانا جاتا ہے ۔ یہ نسخہ بھی گنجینہ ملک میں رکھا ہوا ہے۔
امام علی رضا علیہ السلام کی ولی عہدی کے موقع پر جاری ہونے والا سکہ ، ہلاکو ایلخان منگول کا دینار کا سکہ جو 656 ہجری قمری میں ڈھالا گیا تھا اور ساسانی عرب کا سکہ ، یہ سب ایران و عراق کے مشترکہ تاریخی نمونے ہیں جو ملک قومی میوزیم میں رکھے ہوئے ہیں ۔
اسی طرح " چھوٹے راوی ، عظیم انقلاب " کے زیرعنوان ملک قومی میوزیم کے اپنے انسٹا گرام پیج پر ایک آن لائن نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں انیس سو اناسی عیسوی میں ایران میں آنے والے اسلامی انقلاب سے متعلق ایرانی عوام کی دلچسپ یادوں کو یادگاری ٹکٹوں کے ذریعے پیش کیا گیا ہے ۔ یہ ٹکٹ بھی گنجینہ ملک میں نمائش کے لیۓ رکھے ہوئے ہیں ۔
اس آن لائن نمائش میں وہ ٹکٹ بھی دیکھے جاسکتے ہیں جن پر امام خمینی رحمت اللہ کی تصاویر ، گل لالہ اور پرچم ایران چھپا ہوا ہے ۔ اسی طرح " اللہ اکبر"، "سلام بر روح خدا" جیسی عبارتیں ہیں اور ایسے ٹکٹ بھی ہیں جن پر "انا فتحنا لک فتحا مبیینا" ، " ان تنصر اللہ ینصرکم " ، " والفجر و لیال العشر"، " اذا جاء نصراللہ والفتح " اور " نصر من اللہ و فتح قریب " جیسی آیتیں دکھائی پڑتی ہیں ۔
اسلامی و ایرانی تہذیب و ثقافت میں دلچسپی رکھنے والے حضرات اسلامی انقلاب کی بیالیسویں سالگرہ اور جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے جشن کے موقع پر ملک قومی لائبریری اور میوزیم کو اس ادارے کی سائٹ اور انسٹا گرام پیج پر دیکھ سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ کا پتہ ہے :
malekmuseum.org . www
لائبریری اور میوزیم دونوں کو حاج حسین آقا ملک نے سن 1936 میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کے لیۓ وقف کیا تھا۔ یہ دونوں مقامات تعطیلات کے علاوہ روزانہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ڈھائی بجے دن تک دیکھنے والوں کے لئے کھلے رہتے ہیں ۔ البتہ آج کل کورونا کی وجہ سے ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ لوگوں کو میوزیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے
![« ایران و عراق کی مشترک میراث » کے زیرعنوان نمائش « ایران و عراق کی مشترک میراث » کے زیرعنوان نمائش](https://media.hawzahnews.com/d/2021/02/04/4/1092291.jpg)
حوزہ/ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ عشرہ فجر کی تقریبات کے موقع پر تہران کے قومی ملک میوزیم کی پیکچر گیلری میں ایران اور عراق کی مشترک میراث کے زیرعنوان ایک نمائش کا اہتمام کیا گيا ہے۔
-
ایران اسلامی میں واقع مقدس روضوں کےمتولیوں کا چوتھا اجلاس
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں موجود مقدس روضوں اور امام زادوں کے مزاروں کا چوتھا اجلاس ، امام رضا علیہ السلام کے روضے میں منعقد ہوا جس میں ان مقدس مقامات…
-
آستان قدس رضوی کے میوزیم میں رہبر انقلاب اسلامی کے ہدیہ کردہ قیمتی فن پاروں کی نمائش
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سےہدیہ کئے گئے جدید ترین فن پاروں اور تحائف کو آستان قدس رضوی کے میوزیم میں نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔
-
-
رہبر انقلاب اسلامی کا حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب:
حضرت زہرا عورت، ماں اور بیوی کے بارے میں اسلامی تعلیمات کا سب سے اعلی عملی نمونہ
حوزہ/ صدیقۂ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کے روز بعض ذاکروں اور شعراء و مداحان اہلبیت سے ویڈیو…
-
ویڈیو/ قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش میں حوزہ علمیہ کے بخش پر ایک نظر
حوزہ/ ایران میں تہران سمیت 30 دیگر صوبوں میں قرآن کریم کی بین الاقوامی نمائش جاری ہے، تہران میں جاری نمائش میں حوزہ علمیہ کے بخش کی کارکردگی اپنی معراج…
-
روضہ امام علی رضا (ع) کے زیر اہتمام مزارات انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول کا انعقاد
حوزہ/ اسلام کی مقدس شخصیات اور ان کے مزارات کو فن کے ذریعے متعارف کرانے کے لئے آستان قدس رضوی کے زیراہتمام مزارات کے زیرعنوان انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول کا…
-
رضوی میوزیم میں امویوں کے دورحکومت سے لے کر پہلوی دوم کے دورحکومت تک کے چار ہزار سکےّ
حوزہ/ حرم امام رضا(ع) کے مرکزی میوزیم کے سکّوں اورنوٹوں کے خزانے میں ایرانی اور اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار کے چار ہزار سکّوں اور نوٹوں کی شناسائی کرکے…
-
ہمیں نظام ولایت فقیہ کا بھرپور طریقے سے ساتھ دینا چاہئے، حجۃ الاسلام سید ظفر علی نقوی
حوزہ/ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے جانشین اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہمارے درمیان موجود ہیں اگر ہم چاہتے ہیں نظام ولایت فقیہ…
-
کربلائے معلی میں وزرائے علوم کی موجودگی میں "ہفتہ علم عراق و ایران" منایا گیا
حوزہ/ عراق اور ایران کے درمیان علمی اور ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کربلائے معلی میں "ہفتۂ علم" نامی تقریب کا آغاز ہوا۔ یہ تقریب علم اور ٹیکنالوجی…
-
"دنیا کے سب سے بڑے اور قدیمی قرآن مجید کے قلمی نسخہ کی مرمت"
حوزہ/ انٹرنیشنل نور مائکروفلم سینٹر دہلی میں جناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری صاحب کی نگرانی میں دنیا کے سب سے بڑے اور قدیمی قرآن مجید کے قلمی نسخہ کی مرمت۔
-
مشہد مقدس میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی جانب سے جشن سیدہ کائنات کا انعقاد
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت دختر رسول الثقلین، زوجہ فاتح بدر و حنین، مادر حسنین شریفین سیدہ، طیبہ، طاہرہ، صدیقة الکبریٰ،…
-
نُجَباء عراق کے سینئر رکن کا انتباہ:
اسرائیل کے ایران پر حملے کی صورت میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے
حوزہ/ نُجَباء عراق کے سینئر رکن شیخ علی الاسدی نے اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے کو "کمزور" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ امریکہ نے اسرائیل…
-
فن خطاطی کے امام طارق ابن ثاقب
حوزہ/خطاطی خالص اسلامی آرٹ ہے جس کے اندر مسلمانوں کے جمالیاتی ذوق اور تہذیبی نفاست روپوش ہیں۔ اس فن کو عربوں نے سنوارا اور ایرانیوں نے اس کے گیسو کی آرائش…
-
ہمیں شہداء کے نقش پر چل کر اتحاد و یکسوئی کے ساتھ ان کے افکار کو زندہ رکھنا چاہیے، سید دانش نقوی فرزند شہید ڈاکٹر نقوی
حوزہ/ ڈاکٹر شہید کا دل نظام ولایت فقیہ کے ساتھ دھڑکتا تھا۔ جوانوں میں ولایت فقیہ کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایران میں 8 سالہ جنگ کے دوران ڈاکٹروں کی اشد…
-
روضہ امام علی رضا (ع) کے خلاف مجرمانہ امریکی پابندیوں کی حرم مطہر رضوی کی جانب سے شدید مذمت
حوزہ/ حرم امام علی رضا علیہ السلام کے جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں کی دشمنی اور شیطانوں کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں سے آستان…
-
جہاں چاہ وہاں راہ: بزرگ خاتون کا کارنامہ، 10 برس میں قرآن کا نسخہ لکھا
حوزہ/انسان کے اندر اگر کسی چیز کو کرنے کا جنون و جذبہ ہو تو وہ اسے بخوبی انجام دے سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک کام حیدرآباد کی بزرگ خاتون اختر بیگم نے کر دکھایا۔…
-
ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنی مرکزیت اور قیادت کو مضبوط کریں، حجۃ الاسلام کاظم رضا
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو جب امام خمینی نے نمائندہ منصوب کیا اور امام سے قائد ملت کی ملاقات ہوئی تو امام نے قائد ملت کو اتحاد…
-
امام موسی کاظم علیہ السلام سے منسوب قرآن مجید کے قلمی نسخے کی رونمائی
حوزہ/فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر قرآن مجید کے ایک قلمی نسخے کی رونمائي کی گئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امام نے خود…
-
حضرت علی کے دست مبارک سے لکھا ہوا قرآن مجید
حوزہ/ حضرت علی کی ولادت کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی مولانا آزاد لائبریری میں حضرت علی علیہ السلام سے متعلق تاریخی اور اہمیت کی حامل…
-
ہاتھ سے قرآن مجید کا نسخہ لکھ کر طالبہ نے تاریخ رقم کی
حوزہ/ فاطمہ صاحبہ نے 14 مہینے کی مسلسل محنت اور لگن سے قرآن کریم کا نسخہ تیار کیا، جس میں الفاظ اور اعراب کو بغیر غلطی کے لکھا گیا ہے۔فاطمہ کی ہاتھ سے…
-
سربراہ حوزہ ہائے علمیہ ایران نے استاد حسین انصاریان سے تعزیت پیش کی
حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں حجت الاسلام والمسلمین استاد شیخ حسین انصاریان سے ان کے بھتیجے مشہور ایرانی فٹبالر علی انصاریان کی المناک رحلت…
-
ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف کا استاد شیخ حسین انصاریان سے اظہار تعزیت
حوزہ/ استاد شیخ حسین انصاریان کو ایک پیغام میں ، اسلامی جمہوریہ ایران کی آرمی کے کمانڈر انچیف نے علی انصاریان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ