۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مشہد مقدس میں مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی جانب سے جشن سیدہ کائنات کا انعقاد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت دختر رسول الثقلین، زوجہ فاتح بدر و حنین، مادر حسنین شریفین سیدہ، طیبہ، طاہرہ، صدیقة الکبریٰ، فاطمۃ الزہراء اور اُن کے فرزند رہبر کبیر امام راحل خمینی بت شکن کی مناسبت موسسہ شہید عارف الحسینی میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت دختر رسول الثقلین، زوجہ فاتح بدر و حنین، مادر حسنین شریفین سیدہ، طیبہ، طاہرہ، صدیقة الکبریٰ، فاطمۃ الزہراء اور اُن کے فرزند رہبر کبیر امام راحل خمینی بت شکن کی مناسبت موسسہ شہید عارف الحسینی میں جشن کا اہتمام کیا گیا۔ 

جشن میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد موجود تھی، جشن میں علمائے کرام کے ساتھ ساتھ شعرائے کرام نے بھی اپنے کلام کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

جشن میں الفت حسین جوئیہ، سید سجاد اطہر کاظمی، قمر علی کشمیر، عامر عباس کشمیری، عارف زاہدی، عمران حیدر نقوی، ذاکر اسدی، حسنین رضا عابد اور جناب سید عارف موسوی نے اپنے کلام سے مومنین کے قلوب کو منور کیا۔اسکے علاوہ آسٹریلیا سے آئے ہوئے عالم دین اور شاعر جناب مولانا ادریس الحسن نے اپنے بہترین کلام اور  آواز سے خوب داد تحسین حاصل کی۔

پروگرام کے خطیب حجتہ الاسلام والمسلمین عبدالخالق جعفری نے دفاع ولایت میں جناب سیدہ کا کردار اور امام خمینی رضوان اللہ کی تحریک اسی کا تسلسل کے عنوان سے گفتگو فرمائی۔ جبکہ جشن کی نظامت کے فرائض جناب ناظم جعفری نے انجام دیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .