۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مشہد المقدس میں جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ/ جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مؤسسہ شہید عارف الحسینی شعبہ مشہد میں پرشکوہ محفل و  مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد المقدس/ جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مؤسسہ شہید عارف الحسینی شعبہ مشہد میں پرشکوہ محفل و  مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

جشن کی ابتدا تلاوت کلام سے جناب قاری محسن نے کی ۔نعت رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جناب قمر علی کشمیری نے پڑھا۔ اسکے بعد جناب علی جعفری نے اپنی بہترین آواز میں منقبت کو پڑھا۔

بعدہ جناب عمران نقوی، جناب حسن زیدی، جناب عارف حسین، برادر الفت حسین جویا، جناب عابد حسین اکبری نے امام المتقین امیرالمومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

پروگرام کے خطیب حجت الاسلام سید منور حسین نقوی تھے جنہوں نے امیر المومنین علیہ السلام کے فضائل سے مومنین کے قلوب کو منور فرمایا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .