۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مرحوم علی خالق پور کی مجلس ترحیم

حوزہ/ الجواد فاونڈیشن لکھنؤ کے شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے مرحوم حجت الاسلام علی خالق پور کی مجلس ترحیم خوابگاہ فاطمیہ مشہد مقدس طلاب ہندوستان میں برگزار ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں الجواد فاونڈیشن لکھنؤ کے شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید خالق پور قائم مقام جامعتہ المصطفی العالمیہ کے فرزند، اور حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نمائندہ مقام معظم رہبری ہندوستان کے داماد، مرحوم حجت الاسلام علی خالق پور کی مجلس ترحیم خوابگاہ فاطمیہ مشہد مقدس طلاب ہندوستان میں برگزار ہوئی۔ جس میں طلاب اردو زبان کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور مختلف اداروں کے مسؤلین نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق، مجلس میں سب سے پہلے تمام طلاب و علمائے کرام نے مرحوم کے لئے قرآن خوانی کو انجام دیا اسکے بعد جناب آقای امینی نے فضائل و مصائب امام حسین ع کو فارسی زبان میں بیان کیا۔

انہوں نے  اپنی تقریر میں کہا کی یہ ایک ناگہانی حادثہ ہے کہ جس سے تمام لوگ اور تمام اساتذہ و طلاب اور اہل خانوادہ سوگوار ہیں یقینا جوان بیٹے کا اس دردناک حادثہ میں ہم سب لوگوں کا ساتھ چھوڑنا باعث غم ہے اور صبر کرنا بہت مشکل ہے مگر تمام مصیبتوں پر صبر آجاتا ہے جب ہم اپنے سامنے واقعات کربلا کو رکھتے ہیں ہم اس موقع پر قائم مقام جامعۃ المصطفی العالمیہ اور نمائندہ مقام معظم رہبری ہندوستان کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور انکی بیٹی کی شفایابی کے لئے جوار علی بن موسی الرضا علیہ السلام میں دعا گو ہیں۔

اردو زبان میں حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا ابن علی حیدری صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں فضائل و مصائب اہل بیت علیہم السلام کو بیان کیا۔

اس موقع پر مجلس میں موجود نمائندہ ولی فقیہ آقای مہدی مہدوی پور نے آئے ہوئےتمام طلاب اور علمائے کرام کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مجلس کے اختتام پر الجواد فاونڈیشن کے جرنل سکریٹری مولانا سید مناظر حسین نقوی نے نمائندہ محترم ولی فقیہ اور قائم مقام محترم جامعتہ المصطفی العالمیہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی اور ساتھ میں آئے ہوئے تمام حاضرین  مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .