۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
نمائندہ ولی فقیہ ہند سے مولانا رضا حسین کی ملاقات

حوزہ/ مولانا سید رضا حسین رضوی نے نمائندہ ولی فقیہ سے گزارش کی ہے کہ ہندوستان میں مختلف محاذپر ہمیں اہل علم کی شدید ضرورت ہے ۔ اس لیے قم اور دیگر مقامات پر موجود طلاب کے لیے بہتر سے بہتر راہ فراہم کی جائے ۔ کیوں کہ یہ علماہی ہیں جو ہماری امت کو گمراہیوں سے نکال کر ہدایت کی جانب مبذول کرتے ہیں اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو ختم کرتے ہیں ۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ہندوستان میں نمائندہ حجۃ الاسلام و المسلمین آقائ مہدی مہدوی پور سے ممبر آف شیعہ سنٹرل وقف بورڈ مولانا سید رضا حسین رضوی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ہندوستانی مسائل کے ساتھ ساتھ ایران اور ہندوستان اچھے روابط اور ایران میں موجود حوزہ علمیہ میں ہندوستانی طالب علم کے مسائل اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ 

مولانا سید رضا حسین رضوی نے نمائندہ ولی فقیہ سے گزارش کی ہے کہ ہندوستان میں مختلف محاذ پر ہمیں اہل علم کی شدید ضرورت ہے ۔ اس لیے قم اور دیگر مقامات پر موجود طلاب کے لیے بہتر سے بہتر راہ فراہم کی جائے ۔ کیوں کہ یہ علما ہی ہیں جو ہماری امت کو گمراہیوں سے نکال کر ہدایت کی جانب مبذول کرتے ہیں اور معاشرہ میں پھیلی برائیوں کو ختم کرتے ہیں ۔ 

آخر میں نمائندہ ولی فقیہ نے مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور ادارہ مقصد حسینی کے صدر مولانا رضا سمیت دیگر علمائے کرام کے خدمات کو سراہا اور ان کے لیے دعائے خیر کیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .