حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی نو/ مرکز تبلیغات امام رضا علیہ السلام کرگل لداخ کے ایک وفد نے خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران دہلی نو میں ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای مہدی مہدویپور اور نمائندہ جدید حجتالاسلام والمسلمین ڈاکٹر حکیم الہی سے ملاقات کی۔
وفد میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی خلیلی، حجتالاسلام والمسلمین آقای سید محمد طاہا رضوی، جناب منشی امین، جناب سلیم جاوید گوبا اور جناب سید شمس الدین رضوی شامل تھے۔
ملاقات کا آغاز حجتالاسلام والمسلمین آقای سید محمد طاہا رضوی کی جانب سے خیرمقدمی کلمات اور ادارے کے تعارف سے ہوا۔ اس موقع پر وفد نے نمائندہ ولی فقیہ کی خدمت میں روایتی شال، گلدستہ، دو تعریفی اسناد اور ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں ادارہ کی دینی، سماجی اور تبلیغی سرگرمیوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا گیا۔
رپورٹ میں ادارہ کی خدمات اور منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے رہنمائی و سرپرستی پر شکریہ ادا کیا گیا، نیز آئندہ کے لیے چند تجاویز اور درخواستیں بھی پیش کی گئیں۔
حضرت آقای مہدویپور نے وفد کا پرخلوص خیرمقدم کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ادارہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہم نکات پر روشنی ڈالی اور رہنمائی فراہم کی۔
ملاقات کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی اور نمائندہ ولی فقیہ نے وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں انجام پائی اور ادارہ کو مستقبل کے لیے مفید اور قیمتی رہنمائی حاصل ہوئی۔
آپ کا تبصرہ