حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الہی، ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ نے آج (اتوار 23 ستمبر 1404ھ ش) حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا اور اس کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔
تصاویر دیکھیں:
نمائندہ ولی فقیہ نے ایجنسی کے ذمہ داران اور مدیران سے گفتگو کے بعد حوزہ کی میڈیا سرگرمیوں، بالخصوص بین الاقوامی شعبے کے منصوبوں اور کارکردگی سے آگاہی حاصل کی۔
دشمن کے میڈیا انحصار کو توڑنے کی ضرورت
حجۃ الاسلام و المسلمین حکیم الہی نے حوزہ نیوز ایجنسی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اطلاعات کی فراہمی ایک الٰہی عہد و پیمان ہے۔ انہوں نے دشمن کے میڈیا انحصار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن کے میڈیا انحصار کو توڑنا اور حوزہ نیوز ایجنسی کو میڈیا کا معتبر مرکز بنانا ایک عینی فریضہ ہے۔
نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا: دشمن کی نرم جنگ میں اب میدان بدل چکا ہے جو افکار اور اذہان تک پھیل چکا ہے، اور ہر دن حق و باطل کا تقابل جاری ہے۔ اس میدان میں وہی میڈیا کامیاب ہوگا جو سچائی اور حقیقت کی بنیاد پر نیا گفتمان قائم کرے اور انسانی فکر کو صحیح سمت میں آگے بڑھائے۔
آج کے نوجوانوں کی ضروریات کو سمجھنے کی اہمیت
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے نوجوان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا میں مواد تیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا: نئی نسل حوزہ علمیہ کے قیمتی علمی ورثے سے ناواقف ہے، لہٰذا آج کے تقاضوں کے مطابق دینی مواد، اطلاع رسانی اور حوزہ و علما کی خدمات کو معاشرے تک پہنچانا ضروری ہے۔
نوٹ: حجۃ الاسلام و المسلمین حکیم الہی کے خطاب کی تفصیلی خبر جلد ہی نشر کی جائے گی۔









آپ کا تبصرہ