جمعرات 12 مئی 2022 - 16:30
قم المقدسہ ایران میں اجتماع علماء ہند؛ ہندوستانی فقیہ و مرجع رہبر عزیز کی چاہت

حوزہ/ مسول جامعہ المصطفیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حقیقی:آج کاوہ زمان نہیں جو۲۰ سال پہلے کا تھا وہ وقت کچھ اورتھااوریہ کچھ اور بلکہ اس زمانے میں جو عظیم کارنامے انجام دے سکتے تھے اب وہ نہیں پھربھی اللہ کریم ہے،لگن،محنت،بصیرت،استقامت کی شدید ضرورت ہے،خوب پڑھیئے اور اسے عملی جامعہ پہنانے کے لئے اپنے منطقے کاخاص خیال رکھیے مجدا عرض کررہاہوں سیستم المصطفیٰ آپکے ساتھ ہے آپ المصطفائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدسہ/جیساکہ ایک مدت سےنقل ہے رہبر عزیز کی یہ دلی خواہش ہےکہ ہندوستان کی سرزمین فقیہ و مرجع سے سرسبز و شاداب رہے۔ لہذا ۱۰شوال المکرم۱۴۴۳ ہجری بروزچہارشنبہ بعد از نماز مغربین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اعجاز موسوی(بنارسی) کی میزبانی میں قم المقدسہ میں بعض علماء ہند کا اجتماع ہوا اس عظیم پروگرام میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ سے خصوصی مہمان کو دعوت دی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے شروع ہوا حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مھدی رضا نے الٰہی کلام سے جلسے کی رونق بڑھائی،نظامت کےفرایض انجام دئیے۔حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی نے،ناظم محترم نے فرمایا!علمی مرکز،قم،ایران میں علماء، بزرگان، اور نخبگان ہند نے یہ طے کیاکہ ہندوستان سے آنے والے طلاب عزیزپرایک گہری نظررکھتے ہوئے انکی سرپرستی کرتے ہوئے کوشش ہوکہ حوزات علمیہ میں زیادہ سے زیادہ رونق بڑھائی جائے تاکہ فقہ وفقاہت میں زندگی بسرہوسکے،اسی سبب آجکےجسلہ کاعنوان سطح،۵،۴کےطلاب کی مشکلات اورراہ حلتھا،اوراسکے بعداسی طرح سطح۲،سطح۳کے طلاب عزیزکی حمایت کے لئے عنقریب ایک جلسات کااہتمام کیاجائیگا۔

اس پروگرام میں نخبگان علماء ھند نے کافی تعدادمیں شرکت کی اور جلسات کوکامیاب بنانے کاوعدہ کیااورخوب دلچسپی دکھائی۔

جانشین معاون آموزش المصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے سب سے پہلےحجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسیدحیدرعباس زیدی نے کہاسطح ۴کی مشکل اساسی مشکل ہے جس پرشدیدا غور و فکر کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسیدفایزباقری نے کہایقیناسطح ۴کی مشکل اساسی مشکل ہے مگرکلیدی مشکل سطح ۲،اور۳سے ہے اسپرکافی دقت اوردقیق برنامہ کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید قیصر الہ آبادی نے کہا کہ مسولین المصطفیٰ سے گزارش ہے کہ اس امرپربھی خوب توجہ دیں کہ جیسے ہی طلاب عزیزسطح۴ کامل کرتے ہیں فورا انکے ذہن میں لفظ فارغ التحصیل آتاہےجسکاکوئی پرسان حال نہیں؟ لہذا کوشش یہ ہوکہ ذوق وشوق سے طلاب سطح چھاردرس میں مشغول رہیں کہ سطح پنج کی امید ہو اورسبھی حضرات ایسے بزرگوارکی ہمیشہ تشویق کرتے رہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سیدمبین حیدررضوی نے اس جلسے کی اہمیت پرمزیدتاکیدکی تاکہ لوگ ایسے جلسات میں شرکت کریں اورآپسمیں ملکر کاروان ہدایت کوآگے بڑھاتے رہیں،آپ نے مزید فرمایا!میرامحترمانہ سوال مسولین المصطفیٰ سے ہے کہ کیاوہ حضرات جوچاریا۵سال سے فارغ التحصیل ہوچکے ہیں اگروہ ادامہ تحصیل چاہتے ہیں توشرایط پرنظررکھتے ہوئے کیاسطح ۵ میں وارد ہو سکتے ہیں؟

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شھوار صاحب قبلہ نےکہاسطح چھارکےبعدسطح میں جانا بہت ہی مشکل کام ہےلیکن اگرحوصلہ وہمت ہوتو کوئی مشکل نہیں،البتہ مسولین محترم سےگزارش ہےپدرانہ اس مسئلے میں عنایت اورحمایت فرمائیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناسیدشمیم رضارضوی نے کہا؎ امورمذکورہ کی سخت ضرورت تھی کیونکہ سطح چھارسے سطح پنج تک پہنچنے کے لئے بہت ساری رکاوٹیں ہیں لہذا مسولین محترم سے میری بھی گزارش ہے اس پر دلچسپی سے الگ سے وقت نکال کے توجہ دیں بہت مہربانی ہوگی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمدحیدر نے کہا کہ ایسی ہماہنگی کی شدید ضرورت تھی جوالحمدللہ دیکھنے کوملی،یقیناعلمائے کرام اورمسولین محترم آپسمیں ہمیشہ یوں ہی سلسلہ جاری رکھیں اور زحمت فرمائیں توہر مشکل فوراحل ہوسکتی ہے،مزیدآپ نے فرمایامیرے بہت سے عرایض تھے جو ابھی وقت کی تنگی کی خاطرچھوڑے جارہاہوں آیندہ کے جلسات میں اسے حتما پیش ضرورکروں گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولاناطالب حسین نے کہا کہ طلاب عزیزنے اگرسطح چھارمیں مشکلات کی وجہ سے بعض امورکوچھوڑاتووہ مانع نہیں ہوناچاہیے سطح ۵ کے لئے، بلکہ اسے بھی آپ مسولین المصطفیٰ بزرگواری کرتے ہوئے کامل کروائیں اورسطح ۵ میں جانے اوررہنے کے لئے بھی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں،ان اجتماع علماء ھند کے نخبگان کے دیگر شخصیتوں نے بھی مسول محترم المصطفیٰ کے سامنے اپنی مفیدباتیں بھی خوب پیش کیں جسکا والہانہ استقبال ہوا۔

جلسہ میں حاضرمسول محترم المصطفیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حقیقی نے اپنی تقریر کے دوران اسکاراہ حل بھی پیش کیا:؎ آپ نے سب سے پہلے فرمایا!میں اس مجمع کاشکریہ اداکرتاہوں جوچند ماہ سے علمی امورمیں مخلصانہ مشغول ومصروف ہیں اورساتھ ساتھ آج کی اس نشست اورعلماے کرام کے پاس بیٹھکر خوبصورت باتیں مفید مشورے اورقوی نظریے سے بھی خوشحال ہوں اور تہہ دل سے حمایت کے لئے تیارہوں۔۔۔۔۔ مخلصین دین وشریعت سے یہ عرض کرناچاہتاہوں کہ یہ آپ سب جانتے ہیں کہ آج کاوہ زمان نہیں جو۲۰ سال پہلے کاتھا وہ وقت کچھ اورتھااوریہ کچھ اور بلکہ اس زمانے میں جوعظیم کارنامے انجام دے سکتے تھے اب وہ نہیں پھربھی اللہ کریم ہے،لگن،محنت،بصیرت،استقامت کی شدید ضرورت ہے،خوب پڑھیئے اور اسے عملی جامعہ پہنانے کے لئے اپنے منطقے کاخاص خیال رکھیے مجدا عرض کررہاہوں سیستم المصطفیٰ آپکے ساتھ ہے آپ المصطفائی ہیں۔

آخرمیں حجۃ الاسلام والمسلمین سیدشمع محمدرضوی نےآپکاشکریہ اداکیااورفرمایا!انشاءعنقریب جلسات کوادامہ دیتےہوئےآپکےکہنے کےمطابق دقیق رپورٹ آپکی خدمت میں پیش کی جاییگی تاکہ عنوان جلسہ کامیاب رہے،آخرمیں سبھی حاضرین کرام نےدعائےامام زمانعجلکےساتھ جلسہ کااختتام کیا۔

نوٹ؎ براے مہربانی! آئیے تشریف لائیے،حمایت کیجئے تاامورمذکورہ بہترین اندازسے انجام پائے رابطہ نمبر!سید اعجازموسوی ۰۹۳۸۹۸۸۴۱۸۵۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمدصابرجعفری ۰۹۳۵۰۶۹۳۵۸۵۔۔۔۔۔۔۔رضوان اصفھانی۔۔۔۔۔۔۔۰۹۰۳۲۶۶۹۱۰۱

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .