۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعۃ المصطفی العالمیہ کے زیر اہتمام جامعۃ النجف  ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک روزہ تبلیغی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ/ دینی مدارس سے علمائے کرام تبلیغ دین کا فریضہ سرانجام دینے کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔اس ورکشاپ کا مقصد یہ تھا کہ علمائے کرام کو تبلیغ دین کی اہمیت اور اس کے طریقہ ہائے کار سے آگاہ کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المصطفی العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام ایک روزہ ماہ رمضان المبارک ماہِ تبلیغِ معارف قرآن واہلبیتؑ کے عنوان سے جامعۃ النجف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک عظیم الشان ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ماہ مبارک رمضان کی آمد آمد ہے یہ تبلیغ کا مہینہ ہے اس میں لوگوں کے دل دین کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔مساجد آباد ہو جاتی ہیں اور گھروں سے بھی قرآن کی تلاوت کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ دینی مدارس سے علمائے کرام تبلیغ دین کا فریضہ سرانجام دینے کے لیے مساجد کا رخ کرتے ہیں۔اس ورکشاپ کا مقصد یہ تھا کہ علمائے کرام کو تبلیغ دین کی اہمیت اور اس کے طریقہ ہائے کار سے آگاہ کیا جائے۔

تلاوت کلام مجید سے ورکشاپ کا آغاز ہوا جس کے بعد جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبہ روابط اور بین الاقوامی امور حجۃ الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان کے مسئول نے تبلیغ دین کی معاشرے میں اہمیت پر خطاب فرمایا اس میں انہوں نے طلاب کو اس عظیم ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عمار یاسر ہمدانی صاحب نے تبلیغ کے طریقے اور مخاطب شناسی پر خطاب فرمایاجس میں انہوں نے تبلیغ کے مختلف طریقوں اور مخاطب کے مطابق گفتگو کو تفصیل سے بتایا۔حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا لیاقت علی اعون نے تبلیغ اور مدیرت مراکز فرہنگی و قرآنی کے موضوع پر خطاب فرمایا۔جس میں انہوں تفصیل کے ساتھ تبلیغ میں ان مراکز کی اہمیت اور مبلغ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آپ کے بعد ڈاکٹر ندیم عباس نے تبلیغ دین اور جدید ذرائع تبلیغ پر خطاب کیا۔جس میں انہوں نے آن لائن تبلیغ کے ذرائع اور اس کے درکار مہارتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام کے آخر میں اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس میں پرنسپل جامعۃ النجف حجۃ الاسلام ،مولانا محمد رمضان توقیر صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا انیس الحسنین خان نے اختتامیہ سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ النجف انتظامیہ اور تشریف لانے والے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ورکشاپ مفید رہی ہو گی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا رمضان توقیر صاحب نے جامعۃ المصطفی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام ہوتے رہنے چاہیں ان کے نتیجے میں مبلغ معاشرے میں موثر کردار ادا کرتا ہے۔

پروگرام کے شرکاء نے اختتامیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ بہت مفید رہی ہمیں بہت سی نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع ملا اور ہم تقاضا کرتے ہیں کہ ایسے مزید تعلیمی پروگرام ہوتے رہنے چاہیں۔اس ورکشاپ میں دینی مدارس کے ماہ رمضان کے مبلغین اور علاقے کے پیش نمازوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرا م کے آخر میں تمام شرکاء میں نفیس کتب کا سیٹ تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .