۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
منبر و تبليغ طلاب مبلغ در سطح شهر

حوزہ / حوزوی مبلغ اور محقق جناب حجت الاسلام سعیدی نے کہا: منبر کو طلب اور رسد کی بنیاد پر تشکیل دیا جاتا ہے۔ ہمارے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو منبر پر جانے کے لئے علومِ احادیث اور تفاسیر میں تقویت دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے محقق اور مبلغ جناب حجت الاسلام سعیدی نے "313 جمکران کلچرل کمپلیکس" میں ملک کے مبلغین اور خطباء کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی سالوں تک لوگوں پر کام کیا تاکہ قرآن کریم کو معاشرہ میں پیش اور اسے بیان کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج ہمیں طلبۂ مبلغ کی تربیت کرنی چاہیے، ہمیں ایسے طلبہ کی تربیت کرنی چاہیے جو قرآنی میدان میں جذابیت ایجاد کر سکیں۔

حوزہ علمیہ کے اس محقق اور مبلغ نے کہا: ہمیں چاہیے کہ ہم سماجی رسد اور طلب کے نظام کو قرآنِ کریم کے صحیح تدریسی طریقوں سے تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا: منبر کو طلب اور رسد کی بنیاد پر تشکیل دیا جاتا ہے۔ ہمارے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو منبر پر جانے کے لئے علومِ احادیث اور تفاسیر میں تقویت دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .