۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام جمعه تریت حیدریه

حوزہ / ایران کے شہر تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے کہا: اگر کسی شخص کے لیے درس پڑھنے کے مواقع موجود ہوں لیکن وہ اس فرصت سے استفادہ نہ کرے تو قیامت کے دن اسے اس کا جواب دینا ہو گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین معلمی نے شہر تربت حیدریہ کے مدرسہ علمیہ ریحانۃ الرسول (ص) میں نئے آنے والے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر کسی شخص کے لیے درس پڑھنے کے اسباب موجود ہوں لیکن وہ اپنی ذمہ داری پر عمل نہ کرے تو اسے قیامت کے دن اس کا جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: عمر اور جوانی ان پہلی چیزوں میں سے ہیں کہ جن کے متعلق قیامت کے دن سوال ہو گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین معلمی نے کہا: خدا کی عدالت دنیا کی عدالتوں کی طرح نہیں ہو گی کہ جہاں رشوت اور دھوکے سے کام چل جائے بلکہ وہاں انسان کو ہر کام کا تسلی بخش جواب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا: دینی طلباء کو ابتدا ہی میں درس کے ساتھ ساتھ تقویٰ اور روحانیت کی جانب توجہ دینا چاہیے کیونکہ اگر افراد علمی اعتبار سے تو بلند مرتبے تک پہنچ جائیں لیکن ان میں معنویت نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

تربت حیدریہ کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: ہمیں یہ تو امید ہوتی ہے کہ خداوند عالم ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا لیکن ہمیں اس کے ساتھ ساتھ غضب الہی سے بھی ڈرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .