۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت السالام تقی قرائتی

حوزہ / ایران میں "مسجد انسٹی ٹیوٹ" کے ڈائریکٹر نے کہا: مسجد کا ڈھانچہ اور اس کا تصور پوری دنیا میں یکساں ہے اور دینی معاشرے کا کوئی مسئلہ مسجد کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ امامِ جماعت اگرچہ مسجد میں لوگوں کا امام ہوتا ہے لیکن درحقیقت وہ مسجد اور خانۂ خدا کا خدمت گذار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں ایران میں "مسجد انسٹی ٹیوٹ" کے ڈائریکٹر جناب حجۃ الاسلام و المسلمین تقی قرائتی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مسجد جانے سے افضل کوئی کام نہیں ہے، کہا: مسجد نہ جانے کی کوئی قضا نہیں ہے اس لیے ہمیں اس امرِ خیر میں پیش پیش رہنا چاہیے اور اپنے نفس کو بعد میں یا بدیر مسجد جانے کا بہانہ نہیں دینا چاہیے۔

"مسجد انسٹی ٹیوٹ" کے ڈائریکٹر نے کہا: مسجد میں نماز پڑھنے کی زیادہ بہت فضیلت ہے اور کسی بھی اور جگہ پر نماز پڑھنے کی فضیلت مسجد میں نماز پڑھنے جیسی فضیلت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا: مسجد کا ڈھانچہ اور اس کا تصور پوری دنیا میں یکساں ہے اور دینی معاشرے کا کوئی مسئلہ مسجد کے بغیر حل نہیں ہوسکتا۔ بدقسمتی سے ہم نے مساجد کی تعمیر کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا: معاشرے میں مسجد ہی وہ واحد جگہ ہے جہاں تمام عمر کے افراد جوان، بوڑھے، بچے سب ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں اور یہ اتحاد کہیں اور نظر نہیں آتا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ انقلابِ اسلامی کا آغاز بھی مسجد سے ہوا تھا؛ کہا: مسجد کے امام کو مسجد کو چلانے اور تبلیغِ دین کے لئے تمام ضروری مہارتوں کا حامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا: چونکہ خواتین گھروں میں تعلیم و تربیت کا مرکز ہوا کرتی ہیں اس لیے مسجد میں خواتین کی موجودگی مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ اہم ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا: بدقسمتی سے آج کچھ لوگ جاہلانہ طور پر کہتے ہیں کہ خواتین کو مسجد میں نہیں آنا چاہیے جب کہ امام خمینی (رہ) نے صراحتاً فرمایا تھا کہ "مسجد کے فضائل فقط مردوں سے ہی مختص نہیں ہیں"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .