۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
استاد قرائتی

حوزہ/ استاد محسن قرائتی نے کہا: انسان زندگی بھر علم حاصل کرتا رہتا ہے اور کبھی فارغ التحصیل نہیں ہوتا۔ ہمیں صرف ڈپلومہ، گریجویشن یا حوزہ کی سطح ایک اور دو کے حصول پر قانع نہیں ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اقامۂ نماز کمیٹی ایران کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین استاد محسن قرائتی نے نے آج کاشان میں نماز جمعہ کمیٹی اور کاشان میونسپلٹی کے ثقافتی، سماجی اور کھیلوں کے ادارے کے تعاون سے منعقدہ "اجلاسیہ نماز" میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اپنے مختلف شعبوں میں صلاحیتوں اور قابلیتوں کو پہچانیں اور انہیں معاشرے میں نماز کے فروغ کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہا: اسلام میں فارغ التحصیل نامی چیز کا کوئی تصور نہیں ہے اور انسان زندگی بھر علم حاصل کرتا اور جب تک زندہ ہے دین اور عوام کی خدمت میں مصروف رہتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قرائتی نے معاشرے کی اصلاح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: معاشرے کی اصلاح کے لئے خود کو بے تعلق نہیں دکھانا چاہئے۔

اسلام میں "فارغ التحصیل" نامی چیز کا کوئی تصور نہیں ہے

انہوں نے مزید کہا: ہر فرد چاہے وہ کسی بھی عہدے یا مقام پر ہو، معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے۔ اصلاح معاشرہ صرف علماء یا بزرگ افراد کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ایک اجتماعی فریضہ ہے۔

انہوں نے ٹیلی ویژن اور سیاسی تجزیوں پر زیادہ وقت صرف کرنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ٹیلی ویژن کے سامنے زیادہ وقت گزارنا ہماری عمر کو ضائع کرتا ہے اور بعض اوقات سیاسی تجزیے بھی وقت کا زیاں بن جاتے ہیں۔

اقامۂ نماز کمیٹی ایران کے سربراہ نے کہا: ہمارے دین کی بنیاد نماز پر ہے۔ قیامت کے روز بھی سب سے پہلا سوال نماز کے بارے میں ہو گا۔ یہ بات نماز کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اجتماعی مقامات پر نماز پڑھنے کی جرأت ہونی چاہئے کیونکہ آپ کا عمل اور خلوص نیت دوسروں کے لئے کشش پیدا کرتے ہیں۔ اگر اخلاص ہو تو اللہ کی مدد بھی نازل ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .