۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
استاد قرائتی

حوزہ / ایران میں اقامۂ نماز کمیٹی کے سربراہ نے سمنان کی طالبات کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: دینی طلباء کوشش کے بغیر معنوی مقامات حاصل نہیں کر سکتے اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ پر نظرِ کرم کرے تو اپنے دل میں کسی کے لیے دشمنی نہ رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین محسن قرائتی نے گزشتہ روز سمنان میں خواہران کے مدرسہ علمیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: علم ایسا ہونا چاہئے جو انسان کے لیے مفید ہو اور نیت بھی خالص ہونی چاہیے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ خدا آپ پر نظر کرم کرے تو اپنے دل میں کسی کے لیے کینہ نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا: خداوند عالم قرآن کریم کی سورۃ نساء کی آیت نمبر 35 میں ارشاد فرماتا ہے "وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَیْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَکَمًا مِنْ أَهْلِهِ وَحَکَمًا مِنْ أَهْلِهَا إِنْ یُرِیدَا إِصْلَاحًا یُوَفِّقِ اللَّهُ بَیْنَهُمَا ۗ إِنَّ اللَّهَ کَانَ عَلِیمًا خَبِیرًا" یعنی اگر تمہیں افراد کے درمیان جدائی کا خوف ہے تو ان کے درمیان صلح و آشتی کراؤ۔ انہوں نے کہا: یہ آیۂ کریمہ بیان کر رہی ہے کہ خاندان میں پیش آنے والے واقعات سے گھبرائیں نہیں اور اس بات کی اجازت نہ دیں کہ جدائی آشتی پر غالب آجائے۔

اقامۂ نماز کمیٹی کے سربراہ نے کہا: دینی طلباء بغیر کوشش کے معنوی مقامات تک نہیں پہنچ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا: انسان جو بھی تعلیم حاصل کر رہا ہوتا ہے اسے اس علم سے ایسے نکتے نکالنے چاہیے جو وہ لوگوں تک منتقل کر سکے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا: انسان جو کچھ انجام دیتا ہے خداوند متعال اس سے آگاہ ہے اور ہم ایسے خدا کے تصرف میں ہیں جو تمام ہستی کا خالق ہے۔

انہوں نے کہا: دینی طلباء اور علماء کی ذمہ داریاں دوسرے لوگوں کی نسبت سنگین تر ہیں لہذا اپنی قدر کو جانیں اور اپنے نفس کو پاکیزہ کرنے کی جانب توجہ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .