۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
قرائتی

حوزہ/استاد قرائتی نے مشرقی آذربائیجان ایران میں ادارہ برائے نماز جماعت اور مہدویت فاؤنڈیشن کے سربراہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا اسلامی جمہوریہ میں کوئی ہے جو کہے کہ میں نماز کا حق ادا کرنے میں کامیاب رہا ہوں؟ یہ "اللہ اکبر" کی طاقت ہے کہ جس کی بدولت امام خمینی (رح) جرأت مندانہ انداز میں کہتے ہیں کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کر سکتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تبریز ایران،ایرانی ادارہ برائے نماز جماعت کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے مشرقی آذربائیجان میں منعقدہ تعارفی اور الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن میں ارشاد ہوتا ہے کہ کاموں میں،اس کام کے حق کو ادا کریں اور اگر نہیں کر سکتے ہو تو جتنی کوشش اس کام کے لئے کر سکتے ہو کوشش کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا اسلامی جمہوریہ میں کوئی ہے جو کہے کہ میں نماز کا حق ادا کرنے میں کامیاب رہا ہوں؟

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا کہ بدقسمتی سے،ہم قرآن کو علم نہیں سمجھتے،جبکہ قانون کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ میں نے قرآن سے 2،600 قانونی نکات نکالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف آیۂ «وبالوالدین احساناََ»میں 25 علمی نکات ہیں۔علامہ طباطبائی (رح) کہتے ہیں کہ اس آیت کے 1.2 ملین معانی ہیں۔

کیا ہم نےپوری طرح سے نماز کا حق ادا کردیا ہے؟استاد محسن قرائتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ برائے نماز جماعت کے سربراہ نے مزید کہا کہ یہ" اللہ اکبر "کی طاقت ہے کہ جس کی بدولت امام خمینی(رح)جرأت مندانہ انداز میں کہتے ہیں کہ امریکہ کوئی غلطی نہیں کر سکتا۔

استاد قرائتی نے نماز کی اہمیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ کیا کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ میں نے پوری طرح سے نماز کا حق ادا کردیا ہے؟ قرآن میں 2500 قانونی نکات موجود ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قرائتی نے کہا کہ ہم جتنے اونچے مقام تک پہنچیں گے،زمین اور زمینی اقدار ہمارے لئے چھوٹی ہوں گی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ نماز ایک سنگین عمل ہے،سوائے عاجزین کے،کہا کہ ہم سب نماز کے ذمہ دار ہیں۔تمام عبادات کی قبولیت کی شرط نماز ہے۔اسلام دھاگہ اور نماز سوئی ہے جسے لازمی ادا کرنے کی ضرورت ہے ورنہ صرف دھاگہ مفید نہیں ہوگا۔

مفسر قرآن نے کہا کہ تقاریر مختصر ہونی چاہئیں۔ایک منٹ پر مشتمل تقاریر کو فروغ دیں۔ نوجوان مردوں اور خواتین کو مساجد کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ کل، جب میں رہبر انقلاب کے دفتر میں تھا تو آپ حجۃ الاسلام آل ہاشم سے مطمئن ہیں،کیونکہ قرآن کی آیت کے مطابق،حجۃ الاسلام آل ہاشم"لوگوں میں سے ہیں اور عوامی نمائندے کی حیثیت سے عوام کے ساتھ ہیں۔

کیا ہم نےپوری طرح سے نماز کا حق ادا کردیا ہے؟استاد محسن قرائتی

اس تقریب میں،حجۃ الاسلام ضیائی کا ان کی کئی سالوں کی کوششوں کے لئے شکریہ ادا کیا گیا اور مشرقی آذربائیجان صوبے کے ادارہ برائے نماز اور مہدویت فاؤنڈیشن کے سربراہ کے طور پر حجۃ الاسلام مجید آقاجانی کو متعارف کرایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .