۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
چراغی

حوزہ/ ایران کے صوبہ لرستان کے نماز ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر نے کہا: نماز انسانوں کی رہنمائی کے لیے ایک بہترین ذریعہ اور منصوبہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان کے نماز ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر حجت الاسلام محمد جواد چراغی نے کہا کہ نوجوان نسل کو نماز کی دعوت دینے کے لیے فن اور ہنر کی زبان استعمال کی جانی چاہیے، شاعروں، ادیبوں اور فنکاروں کی فنی قوت کو بروئے کار لاتے ہوئے نوجوان نسل کو دین کے بنیادی ستون سے متعارف کرانا ضروری ہے، دوسرے فنکاروں اور ہر فرد کے لیے ہر حال میں نماز پڑھنے کے کلچر کو زندہ کرنا اور معاشرے میں اسے فروغ دینا ضروری ہے،خاص طور پر معاشرے کے نوجوان اس سلسلے میں قدم اٹھائیں اور کوشش کریں۔

انہوں نے کہا: "نماز ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، دفتری عملے کے لیے تربیتی کلاسز کا انعقاد، نمازیوں کی ممکنہ مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنا، اور عبادت گاہوں کے معیار کی سطح کو بہتر بنانا وہ ضروری اقدامات ہیں، جن پر اقامہ ہیڈ کوارٹرز نے کام کیا ہے۔

آخر میں، صوبہ لرستان کے نماز ہیڈکوارٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اگر تمام منتظمین نماز پر ایمان اور دل سے یقین رکھیں، اس کے اثرات اور برکات کو اپنی ذاتی زندگی میں محسوس کریں، تو معاشرے میں نماز اور باجماعت نماز کو فروغ مل جائے گا، ضروری ہے کہ لوگوں کا نماز پر یقین پختہ کیا جائے، نماز کے دنیاوی اور اخروی ثواب کو بیان کیا جائے تا کہ نماز کے فرہنگ کو معاشرے میں عام کیا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .